غلام مصطفی صاحب میاں کڑاہی والے کے چھوٹے بھائی کاانتقال
غلام مصطفی صاحب میاں کڑاہی والے کے چھوٹے بھائی غلام مرتضی کاانتقال
(اناللہ واناالیہ راجعون)
دوستوں کااظہارافسوس اورمرحوم کی مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم معروف کاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹروائٹ گولڈن ٹرانسپورٹ ابوظہبی ومیاں کڑاہی گروپ آف ریسٹورنٹس مصفح، غلام مصطفی صاحب کے چھوٹے بھائی غلام مرتضی قضائے الہی سے گزشتہ ماہ پاکستان میں انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)
انکی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں موضع دلوشریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔گزشتہ روزممتازسماجی وکاروباری شخصیات جناب محترم سیدکبیرشاہ صاحب،محمدسکندرحیات سدھو،چوہدری یاسرعباس ٹھاکر،مختار احمدگھمن، ،انجم سہیل چوہدری،احمدرضا اور دیگردوستوں نے غلام مصطفی صاحب کے آفس واقع مصفح 14میں جاکران سے انکے چھوٹے بھائی غلام مرتضی (مرحوم) کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور مرحوم کی مغفرت وبخشش کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔اوردعاکی کہ اللہ پاک غلام مرتضی (مرحوم) کی آخرت کی منزلیں آسان فرماکر انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ اورسوگواران کوصبر جمیل عطافرمائے آمین ۔یاد رہے مرحوم غلام مرتضی نے اپنی حیات کازیادہ ترعرصہ ابوظہبی میں ہی بسرکیا۔