اماراتی نوجوان ، نئے میڈیا کیلئے بنیادی کردار کے حامل رہے ہیں (جلال الریائسی)

32
عالمی اعداد و شمار کے مطابق ، پوری دنیا میں نئے میڈیا کا ایک تصور و نظریہ پیدا ہوا(محمدجلال الریائسی)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: ڈائریکٹر جنرل امارات نیوزایجنیسی، محمد جلال الریائسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے نئے میڈیا کے مستقبل کو دریافت کرنے کیلئے غیر معمولی اور فعال اقدامات کیئے ہیں جسے نوجوانوں پر مبنی تخلیقی قومی میڈیا ماڈل کے ذریعے کیا گیا اور جس نے ” ہمارے قومی میڈیا کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے ” کی صلاحیتوں سے نوازا ہے محمدجلال الریائسی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے نوجوان نسل کے مردوں اور خواتین کو علم و دانش اور تجربہ منتقل کرنے کیلئے متاثر کن ماڈل دیا جسے حکام اور نوجوانوں میں مسلسل قومی مذاکراہ کے انعقاد سے انجام دیا گیا ، اس طریقہ سے ان کی علم و دانش بڑھی اور ایک ایسی نسل کی تشکیل ممکن ہوئی جوکہ ثقافت اور ذہانت سے لیس ہے ، ملکی تاریخ میں تعمیر و ترقی میں یہ لازمی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارجلال الریائسی نے کلچرل سمر کیمپ 2021 کے ایک ورچوئل سیشن سے خطاب میں کیا جسے وزارت ثقافت و نوجوانان نے ” ہمارے نوجوان کیسے تعمیر مستقبل کیلئے میڈیا میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ” کے موضوع سے منعقد کیا ۔ یہ ورچوئل مذاکرہ سیشن نوجوانوں سے متعلق تین پہلوؤں کا احاطہ کرتا تھا جن میں ” نیا میڈیا کیا ہے ؟ ”  متحدہ عرب امارات اور نئے میڈیا کے مستقبل کی پیش بینی اور نوجوان اور نیا میڈیا اور مستقبل کیلئے ان کی خواہشات انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے آجانے اور اسکے اثرات بڑھنے سے جوکہ بالخصوص اسے زیادہ استعمال کرنے والے نوجوانوں پر ہیں اور کئی عالمی اعداد و شمار کے مطابق ، تمام دنیا میں نئے میڈیا کا ایک تصور و نظریہ پیدا ہوا ، اس نے کسی کو بھی سادہ ذرائع سے میڈیا بنانے کے مواقع فراہم کیئے ہیں جس کے ذریعے وہ پبلشر بن کر دوسروں تک باآسانی اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے میڈیا نے صارفین کے بڑے طبقات کو کامیابی سے راغب کیا ہے جوکہ اس نئے میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ساتھ یہ اس سے پیشہ ورانہ انداز میں ڈیل کرنے کا تقاضا بھی کرتا ہے تاکہ اسے کسی منفی مقصد کیلئے استعمال ہونے کو روکا جاسکے ڈائریکٹرجنرل وام محمدجلال الریائسی کا کہنا تھا کہ جبل علی میں گزشتہ دنوں ہونے والی آتشزدگی کے واقع میں جو دیکھا گیا اور کس طرح ہمارے قومی میڈیا اور ملک کی میڈیا ایجنسیز نے نئے میڈیا کا فائدہ اٹھا کر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے اس حادثہ کو کور کیا ، اور پھر اس کے حقائق کو سوشل میڈیا اور میڈیا ذرائع سے پھیلایا ، اس نے افواہوں کو روکا اور ریاست کی اس صلاحیت کا اظہار بھی کیا جو کہ وہ ایسے واقعات میں کسی بھی چیلنج سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹنے کیلئے رکھتی ہے ، اس نے نئے میڈیا کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا – الریسی نے نئے میڈیا کے مستقبل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جنوری 2021 میں دبئی میں نیو میڈیا اکیڈیمی کا افتتاح کیاتھا ، اس کے ذریعے نئے میڈیا ماہرین کی نئی نسل کو تیار کیا جانا ہے جوکہ مستقبل کی پیش بینی کیلئے متحدہ عرب امارات کی سوچ کی عکاس ہے اور یہ ہمارے قومی میڈیا میں مسابقت کو بھی تقویت دیتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی میڈیا اس نئے طرز میڈیا کی رفتار کے ساتھ چلنے کیلئے پرعزم رہا ، اسے یقین ہے کہ یہ معاشرے کے مختلف طبقات پر بہت اثر انداز ہوتا ہے اور بالخصوص نوجوانوں پر ۔ مقامی میڈیا نے اپنے طور پر ڈیجیٹل مواد تیار کیا ، اس تناظر میں وام کے بھی اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ہیں جوکہ خبری مواد پر مبنی اور دنیا کی 19 زبانوں میں پیش ہوتے ہیں الریائسی نے نوجوانوں اور نئے میڈیا اور مستقبل کیلئے انکی خواہشات کے موضوع پر اظہار خیال میں کہا کہ نئے میڈیا میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا مستقبل کی تعمیر کیلئے اہم ہے ، ہمارے نوجوان نئے میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھا کر نہ صرف اپنا اچھا مستقبل تعمیر کرسکتے ہیں بلکہ صنعت کی ضروریات کو بھی اجاگر کرسکتے ہیں ، اس کے ذریعے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ قوم کو ترقی اور پیداوار کیلئے کیا اور کیسے کرنا چاہیئے ، نئے میڈیا نے قوم کے نوجوانوں کو جدیدی تکنیکی ذرائع سے اس شعبے میں کام کرنے کی ترغیب دی ، ایسا ایڈوانس مواد دیا جوکہ ان نوجوانوں کی مہارت ، صلاحیت اور تخلیقی قابلیت کو اجاگر کرتا ہے ڈائریکٹرجنل وام نے خطاب کے آخر میں کہا کہ قومی ترقی میں نئے میڈیا کا معاون کردار ہے اور اس سفر میں آئیندہ 50 برس کے عزم کی خاطر نوجوانوں کا لازمی اور بنیادی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ان کیلئے یہ راہ ہموار کرنا ہے اور نئے ڈیجیٹل میڈیا مواد سے فائدہ اٹھا کر نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کردار کو نکھارنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھرپور طور پر اہل بن سکیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }