اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید آلنہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

24

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آلنہیان سے بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد(ںیوزڈیسک)::نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےنائب وزیراعظم/ وزیرخارجہ یواے ای عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آلہنیان سے ٹیلیفونک رابط کیا اور شیخ عبداللہ کو ہندوستان کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم/ وزیرخارجہ یواے ای شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے، بات چیت کو فروغ دینے، تحمل سے کام لینے اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی روشنی میں قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھنے کا عزم کیا۔دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }