– بول نیوز

59

جاپان کی مرکزی حکومت نے محدود پیمانے پر سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا عزم کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے سیاحتی ادارے کے مطابق کچھ افراد کے گروپ کو مئی کے مہینے کے آخر تک جاپان میں داخلے کی اجازت آزمائشی بنیادوں پر دی جائے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر کھولا جائے گا۔

دریں اثناء ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین کی 3 خوراکوں کا استعمال کرچکے ہوں گے۔تاہم،  ان سیاحوں کو خود گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سفری کمپنیوں سے رابطہ کرنا ہوگا اور کچھ افراد ہر وقت ان کے ساتھ ہوں گے۔

جاپانی ادارے نے بتایا کہ اس تجربے سے ہمیں سیاحتی اداروں کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے میں مدد ملے گی جس سے وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

یاد رہے، کورونا وائرس کی وبا سے قبل 2019 میں جاپان میں 3 کروڑ 19 لاکھ غیرملکی سیاح آئے تھے جن سے جاپانی معیشت کو 37 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا۔اب ان پابندیوں کو کچھ نرم کرتے ہوئے طالبعلموں اور کچھ کاروباری افراد کو جاپان میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ تاہم، انفرادی سیاحت کا شعبہ تاحال کچھ عرصے کے لیے بند رہے گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }