نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس  کے وفد کا یواے ای کامطالعاتی دورہ۔

سفیرپاکستان یواے ای فیصل نیازترمذی کی وفد کے اعزازمیں استقبالیہ عشائیہ کااہتمام

32

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس  کے وفد کی متحدہ عرب امارات کا غیر ملکی مطالعاتی دورہ۔

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی جانب سے وفدکے اعزازمیں استقبالیہ عشائیہ تقریب کااہتمام

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس  کے وفد کی غیر ملکی مطالعاتی دورے پرمتحدہ عرب امارات آمد پریواے ای میں اسلامی جمہوریہ  پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی نے وفد کی میزبانی کی۔ اور انکے اعزازمیں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ایک سادہ مگرپروقاراستقبالیہ تقریب کااہتمام کیا۔
اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، علمی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایئر وائس مارشل عامر منیر، چیف انسٹرکٹر،الائیڈآفیسرزڈوژن آف نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اور وفد کا استقبال کیا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول سروس کے افسران کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔
سفیرپاکستان نے دوطرفہ تعاون کومزیدمضبوط بنانے کے لیئے اس طرح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کے دوران وفدنے متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور یو اے ای کے دیگر اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کی۔ وفد کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }