متحدہ عرب امارات کئی بڑے عالمی ایونٹس کا آغاز اور میزبانی کر رہا ہے۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ڈائریکٹر جنرل امارات نیوز ایجنسی (وام)محمد جلال الریائسی نے نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں چیف ایگزیکٹوآفیسرآر این ڈبلیو میڈیا جیکولین لیمفے اورمیں ڈائریکٹرپارٹنرشپ مینجمنٹ آر این ڈبلیو میڈیاووٹر وان ٹونگرین سے ملاقات کی۔ آر این ڈبلیو میڈیامختلف ممالک کے میڈیا پروفیشنلز کو جدید ترین پیشہ ورانہ تربیت دینے کا ادارہ ہے۔ لیمفے اور وان ٹونگرین نےڈائریکٹر جنرل اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان میڈیا تجربات کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ متحدہ عرب امارات کئی بڑے عالمی ایونٹس کا آغاز اور میزبانی کر رہا ہے جو میڈیا کوریج کے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ملاقات میں میڈیا ٹریننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے ، نوجوانوں کی شمولیت ، ڈیجیٹل میڈیا کے بہترین طریقوں سے آگاہی اور میڈیا کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں وام کے ملازمین کی میڈیا صلاحیتوں کو فروغ دینے اور میڈیا کے شعبے کی تیزی سے ترقی کے ساتھ علم کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی تاکہ متحدہ عرب امارات کی ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کو عالمی سطح پراجاگر کیا جاسکے۔ ملاقات کے دوران آئندہ سال 15 سے 17 نومبر تک ابوظہبی میں ہونے والی گلوبل میڈیا کانگریس کے پہلے سیشن کے دوران تعاون اور تجربات کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ اور ادارے کے کچھ زیر تربیت افراد کو ایکسپو 2020 دبئی میں بھیجنے کے امکان پر بھی بات کی گئی،جو متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام جاری سب سے اہم ثقافتی تقریب ہے۔ الریسی نے کہا کہ میڈیا ٹریننگ کے لیے آر این ڈبلیو کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات دنیا بھر میں وام کی میڈیا پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور 19 مختلف زبانوں میں فراہم کی جانے والی میڈیا سروسز کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وام نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے کئی اہم بین الاقوامی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جونصف صدی کے دوران متحدہ عرب امارات کی ترقیاتی حکمت عملی کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ معروف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ میڈیا تعاون کے فروغ سے ملکی میڈیا کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے جو متحدہ عرب امارات کے آئندہ کے 50 سال کے لئے متعین کردہ اصولوں کے چارٹر اور مختلف شعبوں میں 50 سالوں کی کامیابیوں اور ترقی کے لئے ملکی کوششوں کے مطابق ہے۔