ڈائریکٹرجنرل نیشنل میڈیاکونسل ابراہیم العابد وفات پاگئے

مرحوم ایک معروف صحافی ،زندہ دل اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے

168
                  ابوظہبی (اردوویکلی)::سابق ڈائریکٹرجنرل نیشنل میڈیاکونسل جناب ابراہیم العابد گزشتہ دنوں قضائے الہی سے وفات پاگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)1977 میں امارات نیوز ایجنسی، وام کی بنیاد رکھی پانچ دہائیوں تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد 20 اکتوبر بروز منگل 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔انکی وفات میڈیاانڈسٹری پربجلی بن کرگری کیونکہ مرحوم اور میڈیا انڈسٹری کا طویل عرصہ سے میل ملاپ تھاآپ ایک عرصہ دراز  سے اپنی ذمہ داریاں نہائت احسن انداز میں نبھارہے تھے مرحوم ایک معروف صحافی، ذہین،مدبر،ملنسار ،زندہ دل شخصیت کے ساتھ ساتھ بیشمار   خوبیوں کے مالک تھے جب بھی مرحوم سے ملاقات ہوئی بڑے تپاک سے ملے۔اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے (آمین) انکی وفات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت، ثقافتی اور ادبی شخصیات کے ساتھ سرکردہ صحافیوں، عرب اور غیر ملکی میڈیا اداروں ،مجھ سمیت انکے دیگررفقا جس میں ڈائریکٹروام جناب محمد جلال الریائسی ڈاکٹرجمال المجائدہ،فادیہ عمار،سہیل خاور،محمداشفاق،سبط عارف ،علی حسن،عدنان    نجیمی،یاسرنعیمی ،حاتم،رامی،ڈاکٹرشریف،ڈاکٹرعمادسعد،ولید السعادی،ابوسعدالندوی،بدرزمان ملک،جاویدملک،ریئس مسافی،جمال الشدق،سعیدمحمد،سمیت دیگردوستوں کی ایک  بڑی تعدادنے انتہائی دکھ کااظہارکیا اورمرحوم کی مغفرت کے لیئے دعائے خیرکی۔۔ ابراہیم العابد کے بیٹے باسم العابد نے کہا ہے کہ میڈیا سے محبت اور متحدہ عرب امارات کی خدمت ان کے والد کی روح سے جڑی ہوئی تھی انکے والد ہسپتال میں اپنی بیمار بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے بھی اپنے آخری دنوں تک کام کرتے رہے۔ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ تھک گئے ہیں اور انھیں آرام کی ضرورت ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے کام سے متعلق امور وقت پر نمٹانے کے خواہشمند رہتے۔ باسم العابد نے تعزیت کے پیغامات پر اظہار تشکر کیا۔ 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }