وطن عزیزکے لیئے گراں قدرخدمات پرپی بی پی سی یواے ای کی جانب سے ایوارڈ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)::پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل، متحدہ عرب امارات راس الخیمہ/فجیرہ کے چیف کوآرڈینیٹرانجینئر محمدجاویدکی جانب سے صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود اورمعروف یوٹیوب بلاگر وسفیربرائے زیتون کونسل مسٹرارشدمغل کواندرون وبیرون ملک پاکستان کاوقاربلندکرنے اورسماجی خدمات کے اعتراف پرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل یواے ای کی جانب سے کمیونٹی سروس ایوارڈ پیش کیئے ۔اس موقع پرصدراسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سردارطاہر محمود اورمعروف یوٹیوب بلاگرارشدمغل نے کہا کہ اپنے پیارے وطن پاکستان جوہمیں جان سے زیادہ عزیزہے اس کی عظمت اور وقارکوبلندکرنے کے لیئے ہم ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے اورپاکستان کےمثبت امیج کے فروغ کے لیئے تن من دھن سے خدمات جاری رکھیں گے انشااللہ