کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کا بہترین طریقہ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد ہے:شیخ محمد بن زاید

نئی لہرسے مقابلے کے لیے ہمیں احتیاط برتنا ہوگی

116
 ابوظہبی(اردوویکلی)::ولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈر مسلح افواج متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی  حفاظت کیلئے انسداد کرونا کے تمام اقدامات کی لازمی تعمیل کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔قصر البحر مجلس میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات کے تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ صحت کا شعبہ نئی کورونا وائرس کی لہر سے وابستہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم کچھ وقت تک رہے گی اور گزشتہ دیگر اقسام کی طرح غائب ہوجائے گی۔شیخ محمدبن زاید آل نہیان نے کہا کہ ماہرین کے مطابق وباء لہروں کی صورت میں آتی ہے تاہم نئی لہر انسانوں کے لیے کم نقصان دہ ہے حالانکہ یہ دیگر اقسام کے مقابلے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی لہرسے مقابلے کے لیے ہمیں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو تمام اسٹیک ہولڈرز کے عزم اور ان کے تعاون سے ہم نئی لہر سے نمٹ لیں گے۔شیخ محمد نے کہا کہ صحت اور دیگر مجاز اداروں کی طرف سے نافذ کیے گئے تمام احتیاطی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنانے میں کوئی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ انشاء اللہ یہ لہر بھی اسی طرح ختم ہو جائے گی جیسے پچھلے دو سال کے دوران ہوا ۔(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }