خلیل عمران ملک اور انجینئیرجاویدکی قونصل جنرل پاکستان سے ملاقات

کمیونٹی مسائل بارے گفتگو

144
                                     
دبئی(اردوویکلی):: گزشتہ روزسینئیر وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف یوکے اورکوآرڈینیٹراوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب وممبرایڈوائزری کونسل عمران خلیل ملک نے راس الخیمہ کی معروف پاکستانی سماجی کارکن صدرنیشنل پیس کونسل پاکستان یواے ای انجینئیرمحمدجاوید کے ہمراہ قونصل جنرل پاکستان دبئی جناب حسن افضل خان سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں ملاقات کی ۔ قونصل جنرل حسن افضل خآن سے ملاقات کے بعد عمران خلیل ملک نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل پاکستان دبئی جناب حسن افضال اورڈپٹی قونصل گیان چندسے ملاقات بڑی مفید رہی ان سے اوورسیز کے مسائل پر کھل کربات ہوئی ،قونصل جنر ل ایک محنتی اور فعال بیوروکریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان ہیں وہ کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں حل کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں قونصل جنرل نے ہمیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔قونصل جنرل حسن افضل خان سےملکر بہت خوشی ہوئی۔ جواوورسیزمسائل کوبڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور انکے حل کے لیئے کوشاں ہیں۔یادرہے خلیل عمران ملک آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے پرہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کی مقامی تنظیموں سے بھی ملاقات کررہے ہیں
           
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }