قاضی نثار کی جانب سے چوہدری ندیم خادم کے اعزازمیں عشائیہ

عشائیہ تقریب میں مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

142
کونسلربلدیہ دینہ قاضی نثارکی عشایئہ تقریب میں ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔
میری وابستگی پاکستان مسلم لیگ ن سے ہی رہیگی(چوہدری ندیم خادم)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے آئیندہ الیکشن میں انہیں امیدوار نہیں ملیں گے کیونکہ لوگ ان سے تنگ آچکے ہیں حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے پاکستان میں جتنی ترقی پاکستان مسلم لیگ کے دور میں ہوئی اور کسی دور میں نہیں ہوئی۔ حلقہ کے عوام کی خدمت خاندان کاطرہ امتیاز ہے ہمیشہ اہل علاقہ کی خدمت کی اورکرتے رہینگے حکومتیں آنی جانی چیز ہیں میرے لیڈرقائد مسلم لیگ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف ہیں محترمہ مریم نوازشریف میاں صاحب کی نمائندہ ہیں جنکاہم دل سے احترام کرتے ہیں میں پارٹی فیصلوں کاپابندہوں ہم خاندانی لوگ ہیں پارٹیاں بدلناہماراشیوہ نہیں جب تک زندگی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاسپاہی بن کرعوام کی خدمت کرتارہونگامیری شناخت میرے حلقے کے لوگ اور پاکستان مسلم لیگ نواز سے وابستگی ہے ان خیالات کااظہارنامزد امیدواربرائے مٸیر ضلع جہلم وسابق ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 66جہلم چوہدری ندیم خادم نے ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنےاعزاز میں دئیے گئے ایک پر تکلف عشاٸیے میں کیاجس کااہتمام کونسلربلدیہ دینہ قاضی نثارنے کیاتھاجس میں دینہ اور جہلم سے تعلق رکھنے والے امارات میں مقیم اوورسیزپاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی و کاروباری شخصیات چئیرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیز وسابق ممبر ایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری حاجی خان زمان سرور،سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی وصدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی چوھدری صدیق ،چوہدری الطاف حسین ،حاجی چوہدری محمدجہانگیر،راجہ خالدمحمود صدرپی ایم ایل (ن)العین ،رانامحمد یوسف جنرل سیکریٹری (العین)طارق جاوید قریشی،محمداجمل خان،یاسر منیرکیانی،میاں اعجازحسین، ملک محبوب ربانی ،فاروق وڑاٸچ جنرل سیکریٹری ،چوہدری عمر ان گجر، چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری آصف ،چوہدری الیاس ،چوہدری شکیل سمیت دیگرافرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر نٸے سال کا کیک کاٹا گیا اورپاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی ک لیے دعا مانگی گئی۔ میزبان تقریب قاضی نثارنے مہمان خصوصی چوہدری ندیم خادم کی آمد آور دیگرمہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }