پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان کے والد اعظم صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان کے لیے ٹیم کے سارے کھلاڑی بیٹے بابر جیسے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات پہلے بھی واضح کی تھی کہ پاکستان کے 11 کے 11 کھلاڑی بابر ہیں، اللہ کے فضل سے ورلڈ کپ تک جیت کا یہ سلسلہ دراز رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں، بابر میں جو بھی کمی ہے اللہ اس کو پورا کر دے گا، بابر کی محنت پوری ہے لیکن اگر اللہ کی طرف سے دیر ہے تو کوئی بات نہیں۔
اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نہیں بلکہ پاکستان ایشیا کپ اٹھائے، بابر اعظم پاکستان ہے، اسی طرح آخر تک سارے کھلاڑی کھیلیں گے کیوں کہ سب بابر ہیں، میرے لیے رضوان بھی بابر ہے کیوں کہ سب پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔
Advertisement
واضح رہے کہ بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے، پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے ہیں۔
Advertisement