سری لنکا کے سابق ہیڈ کوچ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند

74

گراہم فورڈ، جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے، اور حال ہی میں آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے، نے بطور ہیڈ کوچ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشز میں شکست اور خراب پرفارمنس کے بعد، انگلینڈ کرکٹ تھوک تبدیلیوں سے گزر رہی ہے کیونکہ کرس سلور ووڈ نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی اور ساتھ ہی منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز بھی ایک طرف ہو گئے ہیں۔

گراہم فورڈ پہلے سری لنکا کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ شامل رہے ہیں  اور ڈیلی ٹیلی گراف نے ای سی بی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کے بارے میں حوالہ دیا ہے۔

روب کی  جنہوں نے حال ہی میں ای سی بی  کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا ہے، چھوٹے اور طویل فارمیٹس کے لیے الگ الگ کوچ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ کو لگتا ہے کہ میں کسی بھی قسم کے کردار کے لیے موزوں ہوں  کوئی بھی انگلش کرکٹ میں شامل ہونا پسند کرے گا۔

گراہم فورڈ نے کہا کہ یقینی طور پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کا میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے میں اسے بالکل پسند کرتا ہوں اس لیے دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں شامل ہونا میرے لیے کچھ خاص ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سالوں میں بہت خوش قسمت رہا ہوں جہاں مجھے بہت سے دانشمند کرکٹرز سے کھیل کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا میں یقینی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ ان حالات میں مجھے اس تجربے سے مدد ملتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }