نیپال، 24 گھنٹوں میں تین زلزلوں سے زمین لرز اٹھی، 6 افراد ہلاک

81

نیپال کے مغربی حصے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین زلزلوں سے زمین لرز اٹھی، زلزلے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین زلزلوں سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا، اور مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔

نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

Advertisement

نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ٹوئٹر پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے لکھا کہ میں نے متعلقہ اداروں کا متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائی کا حکم دے دیا ہے اور زخمیوں کے علاج کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }