سرفراز احمد قومی اسکواڈ میں شامل ابرار احمد کو کیا کہا کرتے تھے؟

45

ابرار احمد کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوجوان کھلاڑی ابرار احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران 43 وکٹیں حاصل کیں تھی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے تھے۔

انہیں ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ابرار احمد نے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے قائد ٹرافی کے دوران وکٹیں لینا شروع کیں تو ساتھی کھلاڑیوں نے مجھے کہنا شروع کردیا تھا کہ میرا نام اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ابرار احمد کہتے ہیں کہ ’سرفراز احمد مجھے مسلسل کہتے رہے کہ آپ اچھا کھیل رہے ہیں، آپ کا نام ضرور شامل کیا جائے اور آپ کھیلیں گے‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم ان کی بولنگ کی کارکردگی کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ میرا نام بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ابرار احمد نے کہا کہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسی طرح پرفارم کروں گا جس طرح میں ڈومیسٹک ٹیم کے لیے کھیلتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے بہت لگاؤ رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی سلیکشن کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ٹیب بال کی مدد سے فنگر اسپن بولنگ کرتا ہوں، پھر میں نے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی جب کہ میرا تعلق شنکیاری مانسہرہ سے ہے لیکن میں نے زیادہ تر کرکٹ کراچی میں ہی کھیلی ہے‘۔

Advertisement

Advertisement

اسپنر نے بتایا کہ میں اجنتا مینڈس اور مجیب الرحمان کی طرح فنگر اسپن بولنگ کرتا ہوں۔ جب کہ میں سنیل نارائن کی باؤلنگ بھی دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی مجھے سفید بال کا ماہر کہتے تھے لیکن میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہتا تھا کہ مجھے سرخ گیند پر آنے دو، مجھے کھیلنا مشکل ہو جائے گا اور پھر میں نے ثابت کیا کہ مجھے کھیلنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس کے میچز 21 دسمبر تک ملک کے تین شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }