گلگت بلتستان کوآئینی صوبے کی اہمیت دی جائے اورپارلیمنٹ میں بل پیش کیاجائے(حافظ حفیظ الرحمن)۔
دبئی(اردوویکلی)::دبئی ایکسپو 2020 کےدوران پاکستانی پویلین میں گلگت بلتستان کا مہینہ شاندار انداز میں منایا جا رہا ہے ۔ہفتہ رواں میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان، یواےای کی بزنس کمیونٹی کو صوبے میں انفراسٹرکچر،سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے جامع تجاویزپیش کیں حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کوانتظامی کی بجائے آئینی صوبے کی اہمیت دی جائے اوراس کی باقاعدہ منظوری کے لیئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیاجائے ۔سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کے پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر صدر مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل ، سئینر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال نے حافظ حفیظ الرحمن کاپویلین آمد پرپرتپاک استقبال کیا اور انکے ہمراہ پویلین کادورہ کیا اس موقع پرضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد نذیر الرحمن عثمانی صاحب ،ایم ڈی اوورسیز ایمپلائیمنٹ کے ولی جان ،جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن دبئی راجہ عابد حسین صاحب صدر گلگت آرٹس راشد اقبال ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن دبئ اویس قریشی ، ایڈمن عثمانی ٹائیگر عبدالسلام آفاقی اسلم بیگ صدر العین یونٹ راؤ اکبر علی ساقی ، چوہدری عارف منہاس صدر پاکستان مسلم لیگ ن عجمان یونٹ صدر پاکستان مسلم لیگ ن راس الخیمہ یونٹ راجہ ثاقب اور میر عالم بھی ہمراہ موجودتھے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کے استقبال سے ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن آج بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کے دلوں کے دھڑکن ہیں. یاد رہے حافظ حفیظ الرحمن پہلے اپوزیشن لیڈر ہیں جنہوں نے دبئی ایکسپو 2020کا دورہ کیا ہے.سابق وزیر آعلی نے یو اے ای کی بزنس کمیونٹی اورمسلم لیگ ن کے عہدیدران کو گلگت بلتستان کے وزٹ کی خصوصی دعوت بھی دی۔