جنوبی کوریا کا روسی و چینی طیاروں پر فضائی حددود کی خلاف ورزی کا الزام

46

چوبیس مارچ کو دو روسی جنگی طیاروں نے جنوبی کوریا کے جزیرے اولیونگ پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پرواز کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے  کہ روسی اور چینی جنگی طیارے گزشتہ ماہ کوریائی فضائی دفاع علاقے  میں داخل ہوئے تھے۔اہلکار نے بتایا کہ 24 مارچ کو دو روسی جنگی طیاروں نے جنوبی کوریا کے جزیرے اولیونگ پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پرواز کی۔

واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک چینی فوجی طیارہ بھی جنوبی کوریا کے جنوب میں آئیو آئلٹ کے قریب کاڈیز میں داخل ہوا یہ علاقہ وہ جگہ ہے جہاں جنوبی کوریا اور چین کے فضائی دفاعی شناختی زون ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

واضح رہے، ایئر ڈیفنس اینڈ ائیڈنٹیفکیشن زون  جس کی بین الاقوامی قانون میں کوئی تعریف نہیں ہے اور اسے کسی بین الاقوامی اتھارٹی کے زیر کنٹرول نہیں ہے عام طور پر ممالک کی طرف سے یکطرفہ طور پر قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں ایسے شہری طیارے شامل نہیں ہیں جو ملک کی متعین کردہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم، علاقے میں داخل ہونے والے فوجی طیاروں کو ممکنہ خطرے کے طور پر جانچا جاتا ہے اور خبردار کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }