متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پاکستان کے ضلع پنجگور میں کھجور پروسیسنگ فیکٹری نے پیداوار شروع کردی۔
پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔
منصوبے کی تکمیل کے لیئے 63لاکھ60ہزارڈالریواے ای نےفراہم کیئے۔
پنجگور(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات پاکستان اسسٹنس پروگرام کے تحت پنجگورمیں کھجور پروسیسنگ فیکٹری نے تجارتی پیمانے پر پیداوار شروع کردی ہے ،یہ فیکٹری ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) کی جانب سے فراہم کردہ 63 لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر کی لاگت سے یو اے ای- پی اے پی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قائم کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر،ولی عہد ابوظہبی و ڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای،عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نھیان کے تعاون اور نائب وزیر اعظم و وزیربرائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی زیر نگرانی تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مسلسل مدد سے مکمل کردہ متعدد امدادی و ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو اے ای- پی اے پی کے ڈائریکٹر عبدالله خليفہ الغافلي نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے پنجگور میں کھجوروں کی پروسیسنگ فیکٹری نے پروڈکشن کاآغازکردیا ہے جس سے پاکستانی خاندانوں کو ان کے افطار کی اہم خوراک فراہم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ انسانی ہمدردی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی اہم حکمت عملی کو اجاگر کرتے ہوئے الغافلی نے ان کی تنظیم کی جانب سے پاکستان میں انسانی ہمدردی کے پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی حمایت کو سراہا ۔انہوں نے ڈیٹس پروسیسنگ فیکٹری پنجگور کے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کی پیداواری صلاحیت5لاکھ 56ہزارٹن سالانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے اس کی زرعی وسائل میں دلچسپی بڑھے گی اور غذائی تحفظ کی پالیسی کو سپورٹ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 5ہزار 710 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق کجھوروں کی پروسیسنگ، پیکجنگ اور ذخیرہ کرنے کی سہولت میسر ہے۔ اس کی 15 پروڈکشن لائنوں کی پیداواری صلاحیت 4 ٹن فی گھنٹہ، یا 32 ہزارٹن یومیہ سے زیادہ ہے، اس کا ریفریجریشن نظام 1ہزار 500 ٹن تک تیار شدہ کھجوریں ذخیرہ کر سکتا ہے۔ اس منصوبے سے مستفید ہونے والے علاقوں کے متعدد کسانوں نے پنجگور میں کھجور کی پروسیسنگ فیکٹری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا جس سے انہیں اپنی کھجور کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔ کھجور پیدا کرنے والے کسانوں نے بحرانوں اور مشکلات کے ان حالات میں ایسےاقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تعاون کرنے پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ،عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آلنھیان کا شکریہ ادا کیا ۔(نیوزوتصاویربشکریہ وام)۔