سیاسی صورتحال: پی سی بی کا کنڈیشننگ کیمپ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

44

ملک میں سیاسی بے چینی کے باعث ملتوی ہونے والے کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 29 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ ملک میں احتجاج اور غیر متوقع حالات کے دوران کیمپ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

جن کھلاڑیوں کو دوسرے مرحلے کا حصہ ہونا تھا انہیں 28 مئی کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جو راولپنڈی میں کھیلی جانی تھی اب مذکورہ وجوہات کی بنا پر ملتان منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز پر منڈلانے والے کالے بادل ہٹ گئے

Advertisement

اس سے قبل سیاسی صورتحال کے دوران بورڈ کی جانب سے  کھلاڑیوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }