آئی پی ایل ایک بار پھر داغدار،سٹے باز گرفتار

53

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان  پہلے ایلیمینیٹر کے دوران کرکٹ ریکیٹ آپریشن میں مبینہ طور پر ملوث پانچ لوگوں کو ایڈن گارڈنز کولکتہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کولکتہ پولیس کے سراغ رساں محکمے (ڈی ڈی) کے تحت اینٹی راڈی اسکواڈ ( اے آر ایس) نے سٹے بازوں کو پکڑا تھا جس میں  سنیل کمار، اجے کمار، امر کمار، عبادہ خلیل، اور انیکیت کمار شامل ہیں۔

اے آر ایس کے عہدیداروں نے ایڈن گارڈن کی شائقین گیلری کے ایف آئی بلاک میں کارروائی کی جہاں تین نوجوان میچ دیکھنے کے بجائے اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ان کی گرفتاری کے بعد ان کے اشارے پر کولکتہ کے ایک گیسٹ ہاؤس سے مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اے آر ایس حکام کے مطابق ان کے پاس سے سات موبائل فون، ایک پورٹیبل راؤٹر اور نقدی  رقم ضبط کی گئی۔

Advertisement

 اے آر ایس حکام نے بتایا کہ بکیز نے اسٹیڈیم کے اندر مناسب انٹرنیٹ کنیکشن کو یقینی بنانے کے لیے پورٹیبل روٹر کا استعمال کیا۔

اے آر ایس حکام نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس ان کے ساتھیوں کا پتہ لگانے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }