سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔
سعودی سول ایوی ایشن نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔
سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
Advertisement
سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔