تنازعات میں ثالث کا کردار ادا کرتے رہیں گے، سعودی عرب

47

سعودی کابینہ نے پرامن طریقے سے تنازعات حل کرانے کے لیے مملکت کے ثالثی کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت ہوا ہے۔کابینہ نے یمن میں پائدار سیاسی حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا ساتھ دیتے رہنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

سعودی کابینہ نے جی سی سی اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور کا جائزہ لیا اور کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر موجودہ سیاسی حالات اور تمام شعبوں میں مشترکہ خلیجی جدوجہد کو مضبوط بنانے میں حصہ لیتے رہیں گے۔

  روس یوکرین جنگ کے تناظر میں سعودی کابینہ نے کہا کہ دونوں اجلاسوں نے روس، یوکرین بحران اور اس کے منفی اثرات پر جی سی سی کے مشترکہ موقف کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر فوڈ سیکیورٹی سے متاثرہ ممالک کے حوالے سے  جی سی سی نے اپنا مشترکہ موقف مناسب طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

قائم مقام وزیراطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ میں مختلف سطحوں پر ہونے والی تبدیلیوں پر رپورٹیں پیش کی گئی ہیں۔ کابینہ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے نگراں مرکز میں شامل رکن ممالک کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا جس میں تیرہ افراد اور تین اداروں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

کابینہ نے اس سلسلے میں امریکہ اور جی سی سی ممالک کے درمیان مفید تعاون پراطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں، سعودی کابینہ نےروٹ ٹو مکہ انیشیٹوکی ستائش کی اور کہا کہ اس کی بدولت پانچ ملکوں میں عازمین حج کی کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں مکمل کی جائے گی، اس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے۔

سعودی کابینہ نے وزیر توانائی کو یونان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے، وزیرماحولیات و پانی و زراعت کو یونان کے ساتھ زرعی شعبے میں مفاہمتی یاداشت کے اختیارات تفویض کیے ہیں۔

مزید براں، کابینہ نے رہائشی و تجارتی مقاصد کے لیے سیال پٹرول گیس اور خشک گیس کی تقسیم کے قانون میں ترامیم ،دیوان المظالم (ادارہ احتساب) اور قانون عدل  کے لائحہ عمل میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }