شارجہ کے معروف ریسٹورنٹ "النواب ریسٹورنٹ”کی دوسری برانچ کا اشاندار فتتاح قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان نے کیا۔
شارجہ(اردوویکلی):: معروف پاکستانی ریٹیلر گروپ کے زیراہتمام کامیابی سے چلنے والے "النواب ریسٹورنٹ” نے ایک مختصرعرصہ میں لذیذکھانوں،منفرد ذائقوں اور لاجواب سروس کی وجہ سے ایک منفرد شناخت قائم کی۔النواب ریسٹورنٹ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایشیائی کمیونٹیزکے علاوہ دیگرکمیونٹیز ٹاپ آف ٹاؤن ریسٹورنٹ کے نام سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے لگا۔بسا اوقات رش کی وجہ سے فیملیز کوکئی گھنٹے انتظارکرناپڑتا۔کھانے کے شائقین کی اس مشکل کومدنظررکھتے ہوئے مینجنگ پارٹنرزحاجی محمدیاسین اور سہیل خاوراور انکے نوجوان جانشینوں نےاس مشکل کاحل ڈھونڈنا شروع کردیا اور بالاخر مسلسل تگ و دو کے بعد شارجہ کے ایک اور معروف ایریا سینٹرل پوسٹ آفس راؤنڈ اباؤٹ ،رولرکورٹس کے عقب میں میں النواب 2 قائم کرنے کانقارہ بجادیا۔جسے سن کرکھانے کے شائقین نے بے حدپسند کیااور نئے نواب کے باضابطہ آغازکاشدت سے انتظار شروع کردیا۔ گزشتہ ہفتے "النواب ریسٹورنٹ”کاباضابطہ افتتاح قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی جناب حسن افضل خان کے ہاتھوں ہوا۔ افتتاحی تقریب مں ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند ،پریس قونصلرمحترمہ شازیہ سراج اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں ذائقہ اور معیار کے اعتبار سے لاجواب ہیں۔نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے لوگ بھی پاکستانی کھانوں کو بےحد پسند کرتے ہیں النواب ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ کا قائم ہونا اس بات کی بین دلیل ہے کہ معیاری کھانوں کے شائقین نےالنواب ریسٹورنٹ کے تیارکردہ کھانوں کو پسند کیا ہے۔قونصل جنرل حسن افضل خان نے”النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کی کامیابی کے لیئےالنواب ریسٹورنٹ کے منتظمین حاجی محمدیاسین ،سہیل خاور اور پوری ٹیم کومبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نے النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "النواب ریسٹورنٹ” امارات کے پاکستانی ریسٹورنٹس کی صف اول میں شامل ہے۔تقریب میں چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،خالدحسین چوہدری،سردارجاویدیعقوب،اشفاق احمد،،حنیف مرچنٹ،میاں عمرابراہیم،ملک شہزاد اعوان،میاں منیرہانس،سرفرازاحمدراجہ ،قادرجان،میاں غلام محی الدین،سینئیرصحافی طاہرمنیرطاہر،جمیل احمدخان،ملک وحید،سبط عارف،محمدثقلین مہرو،وقاص گھمن،ظہیرسملالوی،راجہ عرفان،میاں امجدجاوید،ملک محبوب ربانی،فاروق وڑائچ سیمت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مینجنگ پارٹنرز النواب ریسٹورنٹ سہیل خاور اور حاجی محمد یٰاسین نے کہا کے ہم نے اپنے کرم فرماؤں کے پرزوراصرار پر "النواب ریسٹورنٹ” کی دوسری برانچ کا آغاز کیا ہے تا کہ گاہکوں کو بر وقت لذیذ،گرماگرم اور تازہ کھانا مل سکے۔ہم انکو بہترین سروس فراہم کرنےکی کوشش کریں گےتا کہ بیرون ملک پاکستان کا نام روشن ہو۔النواب ریسٹورنٹ 2 برانچ کافی وسیع ایریا رکھتی ہے اوراسے ایک جدت ،کشادہ اور فرحت بخش ماحول کے اندازمیں تیارکیاگیاہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے کرم فرماؤں کے اعتماد کوپہلے کی طرح ہرحال میں برقرار رکھیں کیونکہ ہمارے گاہک ہی ہمارااصل سرمایہ ہیں ۔نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر سہیل خاور اور حاجی محمد یٰسین کے صاحبزادگان طلحہ سہیل اور جہانزیب یاسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہااور افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔