پھلوں کےبادشاہ آم کامیلہ خوب سجاابوظبی میں

3

پھلوں کےبادشاہ آم کامیلہ خوب سجاابوظبی میں

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی زیرسرپرستی ڈاکٹرفرحان نے ابوظہبی کے معروف ہوٹل لی رائل میریڈیان میں سجایا پھلوں کے بادشاہ آم کادوسراشاندارمیلہ "پاکستانی مینگوفیسٹیول 2025”۔

تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے

ابوظہبی(چوہدری ارشدسے):گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے تعاون سے ایگزیکٹوممبراوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن ومعروف پاکستانی ڈاکٹرمحمدفرحان نے ایک بارپھرسجایاپاکستانی آموں کامیلہ "پاکستانی مینگوفیسٹول 2025۔”جس میں پاکستانی آموں کی 13سے زائداقسام پیش کی گئیں۔
پاکستانی مینگوفیسٹیول 2025میں یواے ای کی ممتازشخصیات کے علاوہ قونصل جنرل دبئی حسین محمد،دفاعی اتاشی ائیرکموڈور محمداختر،ٹریڈقونصلر علی زیب خآن،پریس قونصلرمحمدصالح خان،صدرپی بی سی دبئی شبیرمرچنٹ،مختلف ممالک کے سفراکرام اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات چوہدری ظفراقبال،سعیداقبال،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،راجہ خالد محمود،فاروق وڑائچ،میاں امجد جاوید،ندیم آفریدی،فرمان حیدر،سلیمان احمد،منظور ک حسرت،مسرت عباس چوہدری،راجہ عمران،ملک وحیداحمد،یاسرکیانی،راجہ عبدالرشید،فرازاحمدصدیقی،اورفیملیزکی بڑی تعدادمیں شرکت۔
پاکستانی مینگوفیسٹیول 2025کی کامیابی میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی،پاک فیسٹ گلوبل،آل پاکستان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرز/امپورٹرزومرچنٹس ایسوسی ایشن، نے اہم رول اداکیا۔
یہ تہوار پاکستان کے زرعی ورثے کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کی ایک کامیاب کاوش ہے،بالخصوص عالمی سطح پر مشہور پاکستانی آم کو متعارف کروانے کے لیے ایک اہم اختراع ہے۔ مینگوفیسٹیول ابوظہبی میں پاکستانی آموں کی 13 سے زائد اقسام پیش کی گئیں اور آم سے تیارکردہ مینگوشیک،کے لیئے مختلف اقسام کی ڈشزبھی فیسٹیول کی زینت بنائی گئیں جس سے حآضرین جی بھر کے لطف اندوز ہوئے اور آم سے تیارکردہ ڈشزکی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے۔
یاد رہے ڈاکٹر فرحان  2023 میں بھی ایک کامیاب مینگو فیسٹیول کا انعقادکرچکے ہیں  جوایک قومی نمائندگی، سوشل ڈپلومیسی، اور بیرون ملک پاکستان کے مثبت اورسافٹ امیج کو اجاگرکرنے کے لیے ان کے عزم کوظاہرکرتی ہے۔ جس کا اولین مقصد ثقافتی روابط کو مضبوط کرنا، اور پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے عالمی ثقافتی تشخص کو اجاگرکرنے کے لیے  قابل ستائش ہے۔
  جسے وہاں موجود تمام لوگوں نے سراہا اور ڈاکٹرفرحان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔”مینگو فیسٹیول” کے اختتام پر فیسٹیول میں آئے والے تمام مہمانوں کو مختلف النسل پاکستانی آموں کے تحفے بھی دیے گئے۔
 مینگو فیسٹول کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہےانہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرامز سے پاکستانی آموں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔فیسٹول میں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے والوں میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔فیسٹول میں سری لنکا،ملائشیا،بنگلہ دیش،یواے ای اور دیگر ممالک کے افراد نے پاکستانی آموں کے ذائقے کو بہترین قرار دیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی  نے کہا "پاکستانی مینگوفیسٹیول 2025″ابوظہبی پاکستانی آموں کو مقامی لوگوں میں متعارف معیار کی پہچان اور برآمدات کو بڑھانے میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا ڈاکٹرفرحان مبارکبادکے مستحق یں انہوں نے ای شاندار اورکامیاب مینگوفیسٹیول کاانعقادکرکے یہاں کے مقامی لوگوں میں پاکستانی آم کومزیدمتعارف کرایایہ ایک عمدہ کاوش ہے اس سے پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گا، پاکستانی مینگو اپنے ذائقہ اور مٹھاس کی وجہ سے پسند کیا جاتا ھے مجھے یہ سن کربہت خوشی ہوئی کہ ڈاکٹرفرحان مینگوفیسٹیول کے بعد دوسری پاکستانی مصنوعات کوبھی متعارف کرانے اور اس طرح کے دیگرفیسٹیولزمنعقد کرنے ارادہ رکھتے ہیں میری اورمیری پوری ٹیم انکے ساتھ ہے ہم انکی کامیابی کے لیئے دعاگوہیں اورانکی ہرطرح کی رہنمائی کے لیئے حاضرہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }