دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اوپنرز اور چار فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ، سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شان مسعود اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
محمد نواز انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
We have selected this squad considering the conditions in Sri Lanka
Advertisement
️ Chief selector Muhammad Wasim talks about the composition of Pakistan’s squad for the two-match Test series against Sri Lanka
Read more: https://t.co/IgikONvJS4#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/PYters8N4t
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 22, 2022
قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان )، محمد رضوان (نائب کپتان )، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا۔
سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا۔
Our squad for the two-Test series against Sri Lanka
Read more: https://t.co/BcCubWljmD#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XnVn0JdG9X
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 22, 2022