روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

42

بھارت کے ٹیسٹ کپتان روہت شرما انگلینڈ کے خلاف دوبارہ شیڈول پانچویں ٹیسٹ سے کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے ٹویٹ کیا کہ روہت شرما  کا ہفتے کے روز کیے گئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ( آر اے ٹی ) کے بعد کوویڈ 19 مثبت آیا ہے۔

Advertisement

وہ فی الحال ٹیم ہوٹل میں  آئیسولیٹ ہیں اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی دیکھ بھال میں ہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز لیسٹر شائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ میں کھیل رہے تھے لیکن ہفتہ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کی۔

گزشتہ سال کی سیریز کا دوبارہ شیڈول کردہ پانچواں ٹیسٹ جمعہ کو برمنگھم میں شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ  یہ میچ اصل میں گزشتہ ستمبر میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانا تھا، لیکن  بھارتی کیمپ میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹیسٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بھارت کو  چار میچوں  کی سیریز میں 2-1 کی برتری  حاصل ہے اور اگر وہ شکست سے بچ جائے تو 2007 کے بعد انگلینڈ میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }