پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے اسکواڈ کے پریکٹس میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد آمنے سامنے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں بابر اعظم کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے میچ میں نہ صرف ناقابل شکست سنچری اسکور کی بلکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
Captain bowling to captain… @babarazam258 The bowler bowling to @SarfarazA_54 … what a sight pic.twitter.com/tTcEirLzVc
— Mariya Rajput (@mariya_raj10) June 28, 2022
Advertisement
سرفراز احمد نے میچ میں 41 رنز بنائے۔ نا ان کے علاوہ فواد عالم نے 75 ، امام الحق نے 50 اور سلمان علی آغا نے 48 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے علاوہ مبصر خان اور حارث رؤف نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، فہیم اشرف، حسن علی اور یاسرشاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔