ترکی (ترکیہ) میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص 37 سالہ شخص میں ہوئی ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، تاہم اس مریض کی وجہ سے کسی دوسرے شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں اور اسی خدشے کے پیش نظر اُن ممالک پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔
’منکی پاکس‘ 30 مئی تک دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا تھا اور اس کے 250 کیسز رپورٹ ہو چکے تھے مگر اب اس کے کیسز کی تعداد 700 تک جا پہنچی ہے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ تاحال اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
Advertisement
خیال رہے کہ منکی پوکس ایک وائرل بیماری جو فلو جیسی علامات اور جلد کے زخموں کا باعث بنتی ہے، یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا۔
اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔