"آٹو موبائل جائنٹ” فراری کا الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان

67

دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کای ہے کہ دو سال میں 15 ہزار گاڑیاں تیار ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انویسٹر ڈے کے موقع پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے الیکڑک ٹیکنالوجی سے چلنے والی پہلی فراری سال 2025ء میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال فراری نے پیٹرول سے چلنے والی لگژری گاڑیوں کو پیٹرول میں تبدیل کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

قبل ازیں، جرمن کمپنی واکس ویگن کے بینٹلے اور والوو برانڈ نے سال 2030ء تک تمام گاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس تناظر میں غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فراری کے اس منصوبے کی معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی نئی پروڈکشن لائن الیکٹرک گاڑیاں بنانے پر ہی غور کرے گی جس سے سالانہ پروڈکشن میں بھی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگا، یعنی سال 2025ء تک 15 ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

Advertisement

معروف کمپنی نے اس پلان کے تحت منافع میں اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

فراری نے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ سال 2026ء میں 38 سے 40 فیصد تک کے منافع کی توقع ہے جبکہ سال 2021ء میں پرافٹ مارجن 35.9 فیصد تھا۔

یاد رہے، گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کررہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔

علاوہ ازیں، یورپی یونین 2035ء تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر ختم کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک انجن پر شفٹ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }