بارش سے متاثرہ نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل جمعہ کے دن سینٹرل پنجاب بلیوز اور خیبر پختونخوا وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی سعید اجمل اکیڈمی میں خیبر پختونخوا انڈر 19 وائٹس کی ٹیم نے بلوچستان انڈر 19 وائٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل انڈر 19 کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
جبکہ سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز اور سندھ انڈر 19 بلیوز کے مابین ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، لیکن اپنے پول میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز فائنل میں پہنچ گیا۔
نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 8 جولائی بروز جمہ کو شیخوپورہ کی رانا نوید کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
آج ہونے والے پول اے کے تمام میچز بارش کے باعث منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
پانچویں اور آخری راؤنڈ کے اختتام کے بعد، خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس نے اپنا 100 فیصد جیتنے کا ریکارڈ برقرار رکھا اور پول بی میں سرفہرست رہی۔
Advertisement
جبکہ پول اے سے سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز پانچ میچوں میں نو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے، چار میچ جیت کر ایک پوائنٹ حاصل کیا۔