مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کیمپ میں دھماکا، 2 فوجی ہلاک

65

مقبوضہ کشمیر میں بھارت فورسز کے کیمپ میں دھماکے سے دو فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے مینڈھرسیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسرہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کل رات ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران علاج ایک کیپٹن اور ایک جے سی او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افسروں کی شناخت کیپٹن آنند اورنائب صوبیدار بھگوان سنگھ کے طورپرہوئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع پونچھ میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

جبکہ اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد 548 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }