سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے چار ہزار سے زیادہ سعودی فیکٹریوں میں غیرملکی ورکرز پر انحصار محدود کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے مملکت میں مستقبل کی فیکٹریوں کا پروگرام جاری کیا ہے اور انہیں چلانے کے لیے SIRI طریقہ کار اپنایا ہے۔
وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت چار ہزار فیکٹریوں میں معمولی مہارت اور محنتانے پر کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے بجائے ڈیجیٹل سسٹم اور موثر صنعتی نظام پر انحصار کیا جائے گا۔سسٹم کی بدولت قومی صنعت کی مسابقتی پوزیشن بہتر ہوگی۔ معیار بلند ہوگا اور نئے انداز کی اسامیاں پیدا ہوں گی۔
وزارت صنعت کا مزید کہنا تھاکہ سعودی قومی صنعت کو ترقی یافتہ صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے بین الاقوامی طور طریقے اپنائے جائیں گے۔ یہ کام بیک وقت دو محاذوں پر انجام دیا جائے گا۔ ایک طرف تو نئی فیکٹریاں قائم کی جائیں گی جنہیں بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا دوسرا طریقہ کار یہ ہوگا کہ موجودہ فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی قومی صنعت میں مذکورہ بالا اقدامات خوش آئند ہیں۔
Advertisement