شاہد آفریدی کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان جانے کا فیصلہ

63

شاہد آفریدی کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان جانے کا فیصلہ

اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ اپنے بچوں کا دکھ باٹنے میں خود بلوچستان آرہا ہوں، یہ بچے ہمارے بچے ہیں اور ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں آفت، قوم کی آزمائش کا وقت ہے اور بلوچستان نے مجھے ہمیشہ کھلے بازوؤں اور کشادہ دل  کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹ انہوں نے بیزاد خان خروٹی نامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے جس میں ایکٹیوسٹ نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

بیزاد خان خروٹی نے لکھا تھا کہ ’میرے بلوچستان کے بچوں کی لاشیں پانی میں پڑی رہیں اور حکمرانوں کے بچے یورپی ممالک میں عیاشیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ بلوچستان کے بچے یہاں سیلابی پانی میں ڈوب رہیں ہیں، بروز قیامت اللہ تعالی کو کیا حساب دیں گے آخرت کی پوچھ گچ بڑی سخت ہوگی۔

یہ بھی پڑھی: پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

خیال رہے کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی ہے جبکہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 100 سے زائد گھر گرگئے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 111 ہوگئی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }