ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا

41

ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا

ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد وسیم بھی ممکنہ طور پر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد وسیم کو جمعرات کو ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران کمرمیں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد وسیم کا پہلے ایم آر آئی کروایا جائے گا جس کے بعد ان کی ممکنہ انجری کی نوعیت معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم آرام نہ کرنے کی وجہ سے ان کے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی ہے جب کہ ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ کا ری ہیب کروایا گیا لیکن انہیں آرام دینے کی بجائے نیدرلینڈز بھیج دیا گیا تھا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھیل سکے تھے۔

Advertisement

نجی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین شاہ کے معاملے میں غفلت سے کام لیا گیا، اگر انہیں پہلے ہی آرام کروایا جاتا تو ایشیاکپ سے قبل وہ فٹ ہوسکتے تھے۔

Advertisement

ماہرین کا خیال ہے کہ لیگمنٹ کے کھنچاؤ میں 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ شاہین شاہ سے نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے اب صورت حال باعث تشویش ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }