ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کتنی متاثر کن رہی؟

163

آج سے 38 برس قبل 1984 میں شروع ہونے والا ایونٹ ایشیا کپ  اب تک 14 مرتبہ کھیلا جا چکا ہے جس میں سب سے زیادہ 7 مرتبہ بھارت  5 مرتبہ سری لنکا  اور صرف 2 مرتبہ پاکستان فاتح رہا۔

پاکستان 80ء اور 90ء کی دہائی میں دنیا کی بہترین ٹیم  رہی ہے لیکن حیرت  انگیز طور پر وہ اس دوران کبھی ایشین چیمپئن نہیں بن سکی۔

بالآخر 2000ء میں معین خان کی قیادت میں پہلی بار پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

تاہم اس کے بعد سے اب تک  22 سال  کے عرصے میں پاکستان صرف ایک اور بار ہی یہ اعزاز حاصل کر پایا ہے۔ 2012ء کے ایشیاکپ فائنل میں پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ پاکستان 1986 اور 2014 میں رنر اپ بھی رہا ہے۔ دونوں ہی مرتبہ اسے سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مجموعی طور پر پاکستان کی ایشیاکپ میں کارکردگی بہت زیادہ متاثر کُن نہیں رہی۔ ایشیا کپ میں  پاکستان نے 49 میچز  کھیلے جن میں سے  جیتے اور 20 میں شکست کھائی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی مد مقابل نہیں آئے۔

تاہم اس مرتبہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں مد مقابل آئیں اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }