نسیم شاہ سے متعلق وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

337

آج ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق ایسی معلومات  جو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کا ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔

انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی   میں موقع دیا گیا اور انہوں نے پہلے ہی میچ میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ کی پی ایس ایل سے لے کر انٹرنیشنل میچز تک میں جدو جہد اور کارکردگی تو سب کے سامنے ہی ہے لیکن ان کی زندگی میں چند ایسے لمحات بھی گزرے ہیں جوبہت کم لوگ جانتے ہیں۔

نسیم شاہ کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقے سے ہے اور  وہاں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وہ کافی حساس رہ چکے ہیں۔

Advertisement

تاہم نسیم شاہ نے ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود اپنے شوق  کرکٹ کو کبھی مرنے نہیں دیا۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے  جسے عالمی سطح پر کھیلا جاتا ہے اور اس کے بڑے بڑے ایونٹس ہوتے ہیں۔

نسیم شاہ کے مطابق انہوں نے  جب پہلی مرتبہ شین وارن کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو رتو یہ ان کا خواب بن گیا کہ وہ بھی اسی کی طرح کرکٹ کھیلیں۔

آج نسیم شاہ کا یہ خواب پورا ہوچکا ہے اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

 لیکن یاد رہے  کہ نسیم شاہ کے یہاں تک کے مختصر سے سفر کی ابتداء میں ہی ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ فرط جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے تھے۔

وہ شدید تکلیف میں تھے کیونکہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور وہ ان کے پاس موجود نہیں تھے۔

Advertisement

2019 میں نسیم شاہ جب آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے تو اس دوران اچانک ان کی والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا اور  وہ ان  کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کر سکے تھے۔

انہوں نے اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد  وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پریس کانفرنس کے دوران وہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے تھے اور رو دیے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }