پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان خواتین کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتے کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں اس قابل نہیں کہ عورتوں کے ساتھ تصویر بنواؤں۔
آج ہم آپ کے ساتھ انکی وہ تین ویڈیوز شیئر کریں گے جن میں انہوں نے خواتین کے ساتھ تصاویر بنوانے سے صاف انکار کر دیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریکٹس کے دوران ایک خاتون آتی ہیں اور وہ محمد رضوان سے سیلفی کا کہتی ہیں جس پر کھلاڑی کہتے ہیں اکیلے تو نہیں ہاں اگر کوئی فیملی کا فرد آجائے ساتھ تو ٹھیک ہے۔
Advertisement
یہ ویڈیو کچھ روز قبل کی ہے جب ایک بھارتی اینکر لڑکی نے رضوان سے سیلفی کا کہا تو انہوں نے کہا کہ دور سے ہی ٹھیک ہے میں ویسے بھی خواتین کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان ایک ایوارڈ سیرمنی میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں موجود خاتون ہوسٹ ان کے پیچھے کھڑی ہیں کیونکہ رضوان خواتین سے بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔
Advertisement