قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایشیاکپ کے فائنل میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے راجا پکسا کا کیچ چھوڑنے پر معذرت کرتے ہوئے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔
گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سری لنکن ٹیم راجا پکسا کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن بری فلاپ ہوئی اور سوائے محمد رضوان کے کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اہم مواقع پر راجا پکسا کے دو کیچز چھوڑے تھے جس کی بدولت وہ 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
شاداب خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’کیچز وِن میچز، معذرت، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔‘‘
Advertisement
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں مثبت پہلو تھا جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی، میں سری لنکا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔
Advertisement