بھارت میں دو ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک دلت لڑکی کو دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے اس پر ڈیزل چھڑک کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔
لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واقعے کے تین روز بعد لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی واردات کے متعلق بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تاہم زیادتی کی شکار لڑکی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لکھنؤ کے اسپتال میں انتقال کر گئی۔
Advertisement
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہےاور بھارت خواتین کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
Advertisement