پانچواں ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

39
Print Friendly, PDF & Email

پانچواں ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے پہلے چار میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

کپتانی کے فرائض بدستور بابر اعظم انجام دیں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں محمد رضوان، شان مسعود اور حیدر علی شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلینڈ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان معین علی، وکٹ کیپر فل سالٹ، الیکس ہیلز، وِل جیکس، بین ڈکٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ولی، ریسی ٹوپلے، عادل رشید، اولی سٹون اور لیام ڈاوسن شامل ہیں۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.