نسیم شاہ نمونیا کا شکار، دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک

58
Print Friendly, PDF & Email

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  نمونیا  کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  فاسٹ بولر نسیم شاہ  میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے  جس کے باعث  وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ  نسیم شاہ کو  طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ رات اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ابتدائی طور پر ان میں  وائرل انفیکشن  کی تشخیص ہوئی تھی۔

سیریز کے باقی دو میچز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.