آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2022 کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ۔
سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔ امپائرز پینل میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟
Advertisement
اینڈریو پائی کرافٹ ، کرس براڈ ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغاز 22 اکتوبر سے میزبان و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور گزشتہ برس کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
Advertisement