ریلی روسو نے بھارتی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے
ریلی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو شکست دے دی ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔
اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بدقسمت ثابت ہوا۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریلی روسو نے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا جب کہ ان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
ریلی روسو نے اس میچ میں 48 گیندوں پر سنچری بناکر بھارتی بولرز کے پرخچے اڑائے تو کوئنٹن ڈی کوک نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 48 گیندوں پر 90 رنز کی بڑی شراکت قائم کی جب کہ بھارت کی جانب سے دیپک چہار اور امیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 18.3 اوورز میں 178 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور دنیش کارتک کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔
Advertisement
دنیش کارتک نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ رشبھ پنت 27 اور دیپک چہار نے 31 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیشو مہاراج، لنگی نگاڈی اور وین پارنیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Advertisement