دس لاکھ مال بردار ٹرک سڑکوں سے کیوں ہٹائے جائیں گے؟ جانیے

61

سعودی حکومت نے مستقبل میں ملک بھر کی سڑکوں سے دس لاکھ مال بردار ٹرکوں کو ہٹانے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ایسٹرن ریلوے نیٹ ورک، ناردرن ریلوے نیٹ ورک اور جوبیل نیٹ ورک پروجیکٹ کے درمیان لنکنگ پروجیکٹ ’’ القطارات‘‘ کے آغاز کا انکشاف کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے انٹرویو میں کہا کہ ان منصوبوں سے مملکت میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور رش کو کم کرنے کے لیے 450,000 ٹرک سڑکوں سے ہٹا دیے جائیں گے۔

201110012 Saudi Arabia NSR railway | North South Railway Sit… | Flickr

صالح الجاسر نے مزید کہا کہ ہم مستقبل کے منصوبوں کے ذریعے دس لاکھ ٹرکوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement

صالح الجاسر نے نشاندہی کی کہ مملکت میں ریلوے نیٹ ورکس کو جوڑنا دراصل خلیج ریلوے منصوبے کا مرکزی حصہ ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے وضاحت کی کہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے لیے قومی حکمت عملی میں 500 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اس قومی حکمت عملی کے تحت بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور ان منصوبوں میں سعودیہ کے مشرق اور مغرب کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا اور ریاض کیلئے نئے ایئرپورٹ کا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔

ICP certificate for signalling system on Saudi Arabian railways: ITJ |  Transport Journal

واضح رہے کہ مشرقی ٹرین نیٹ ورک (دمام – ریاض) اور شمالی ٹرین نیٹ ورک کو جوڑنے والے ریلوے منصوبے کا آغاز، اور جوبیل انڈسٹریل سٹی میں اندرونی ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ’’ القطارات‘‘ منصوبے کے کمرشل آپریشن کے مرحلہ کی تیاری میں آتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }