ہندو پجاری نے بھارتی اداکار اور سیاست دانوں کی پول کھول دیں

80

ہندو پجاری نے بھارتی اداکار اور سیاست دانوں کی پول کھول دیں

ہندو پجاری نے بھارتی اداکار اور سیاست دانوں کی پول کھول دیں

 ہندو پجاری بابا رام دیو نے بھارتی اداکار اور سیاست دانوں کی پول کھول دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندو پجاری بابا رام دیو کا کہنا ہے کہ منشیات بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاست میں بھی ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں جب کہ بھارت میں انتخابات کے دوران شراب تقسیم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر طرف منشیات ہے اور سیاست میں بھی صرف منشیات استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے منتظمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قرارداد منظور کرنی چاہیے کہ بھارت کو ہر نشے سے پاک ہونا چاہیے اور ہمیں اس کے لیے ایک تحریک چلانی چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے، ریا چکرورتی، ٹیلی ویژن اداکارہ پریتیکا چوہان سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں کو انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے طلب کیا ہے۔

Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان چھ افراد میں شامل تھیں جن سے بھارتی نارکوٹکس بورڈ نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }