ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا انجرڈ کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان
Advertisement
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹیموں کے انجرڈ کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹیموں کے چار کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کیا ہے۔
Injury hits three teams at the #T20WorldCup
England forced to make a change to their team ahead of the Super 12 stage
Advertisement
Two other teams also make changes to their 15-member squad. Details https://t.co/4fQdlnzkv5
— ICC (@ICC) October 19, 2022
آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں میں ایک ایک کھلاڑی تبدیل کیا گیا ہے جب کہ سری لنکن اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی تبدیلی کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی دے دی ہے۔
سری لنکا کو نیدرلینڈز کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کے اوپنر دانوشکا گناتھیلاکا انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ آشین بنڈارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح سری لنکن فاسٹ بولر دشمنتھا چامیرا کی جگہ کاسن رجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دشمنتھا چامیرا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں یو اے ای کے خلاف 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ انہوں نے بولنگ میں بھی 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر ریس ٹوپلی بھی انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ ٹیم میں ملز کو شامل کیا گیا ہے۔
Advertisement
متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں زوار فرید کی جگہ فہد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔
Advertisement