روسی ایم ایم اے فائٹر الیگزینڈر چل بسے

57

روسی ایم ایم اے فائٹر الیگزینڈر چل بسے

روس سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر الیگزینڈر پزاریف فوڈ پوائزنگ کے باعث اس دنیا سے چل بسے ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ روسی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر الیگزینڈر پزاریف کی ابتدائی رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ فوڈ پزائزننگ بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر کے والد نے 30 اکتوبر کو ماسکو کے وقت کے مطابق شام 4 بجے ان کے گھر انہیں میں بے حس و حرکت پایا تھا۔

الیگزینڈر کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ چہل قدمی کے بعد واپس گھر پہنچے تو الیگزینڈر اور ان کی اہلیہ سورہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے قریب جاکر دیکھا تو بیٹے کی سانس تھمی ہوئی تھی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بالکل صحت مند تھا اور پورے خاندان نے ایک ساتھ ہی کھانا کھایا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب الیگزینڈر کی اہلیہ کی طبیعت بھی بگڑی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیگزینڈر اور ان کی اہلیہ نے خربوزہ کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ الیگزینڈر پزاریف مکسڈ مارشل آرٹس یورپین چیمپئن شپ کے فائنلسٹ رہ چکے ہیں جب کہ انہوں نے 5 مقابلوں میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }