پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
Happy Birthday to you @MirzaSania Wishing you a very healthy & happy life! Enjoy the day to the fullest… pic.twitter.com/ZdCGnDGLOT
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) November 14, 2022
Advertisement
گزشتہ چند روز سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی تھیں لیکن شعیب ملک نے اس دوران اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد سے کر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد شعیب ملک لائیو پروگرام میں کیا یاد کر کے جذباتی ہو گئے، دیکھیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک لائیو پروگرام میں 2009 کا ورلڈ کپ یاد کر کے جذباتی ہو گئے۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے لائیو پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے دوران گفتگو بتایا کہ ہم جب 2009 کا ورلڈ کپ جیتے تو کپتان یونس خان نے مجھے کہا تم سب سے پہلے ٹرافی پکرو، تمہارا حق ہے۔یہ واقعہ مجھے آج تک جذباتی کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے 2007 میں میری کپتانی میں فائنل ہارے جس کاغم قوم کو آج بھی ہے، لیکن 2009 میں یونس کا میرے لیے یوں احساس کرنا بہت بڑی بات ہے۔
Advertisement
شعیب ملک نے کہا کہ جب ہم بھارت سے ہارے تھے تو میں ڈریسنگ روم تک روتا ہوا گیا تھا کیونکہ ہم نے ورلڈکپ سے پہلے کراچی اسٹیڈیم میں 15 میچز کھیلے، پھر کینیا میں بھی پریکٹس میچز کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی محنت کے بعد جب انسان ہارتا ہے تو دکھ تو ہوتا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو کا صرف رونے والا کلپ دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین سمجھ رہے ہیں کہ یہ اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ان کو یاد کر کے رو رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
Advertisement