انڈونیشیا کے جزیرے میں زلزلہ، 56 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

44

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5 اعشاریہ 6 شدت  کے زلزلے نے تباہی  مچادی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکے مطابق  زلزلے  کے باعث کم از کم 56 افراد ہلاک  جبکہ 300  سے زائد زخمی  ہوگئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز جکارتہ سے 75 کلو میٹر جنوب مشرق میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے ۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے زلزلے سے 56 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سی عمارتیں گرنے کے باعث  وہاں کے رہائشی مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں  اس لیے اس بات کا خدشہ ہے  کہ وقت کے ساتھ ساتھ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }