یواے ای کا51واں قومی دن ،سفیرپاکستان اور کمیونٹی کے پیغامات

یواے ای اورپاکستان مثالی دوست ہیں ۔

182

 متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے موقع پر

سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی اورقونصل جنرل جناب حسن افضل خان کے پیغامات

سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان فیصل نیازترمذی
متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر، میں قیادت اور سفارت خانے اور پاکستانی عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
گزشتہ 51 سالوں میں متحدہ عرب امارات ترقی، امن، ترقی اور گڈ گورننس کے لیے ایک عالمی ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ اس متاثر کن اقتصادی ترقی نے متحدہ عرب امارات کو تجارت، کاروبار، سیاحت، اختراعات اور جدید کاری کے لیے عالمی معیار کا مرکز بنا دیا ہے۔ یہ بانی والد شیخ زاید بن سلطان النہیان اور متحدہ عرب امارات کی یکے بعد دیگرے قیادت کی دور اندیشی اور پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو مشترکہ مفادات، مشترکہ اقدار اور باہمی تشویش کے تمام امور پر مشترکہ نظریات کی وجہ سے مضبوط ہیں۔ دونوں ممالک کثیر جہتی اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں قریبی تعاون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
میں، خاص طور پر، متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کی جانب سے پاکستان کی سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے فوری ریلیف اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی جانے والی قابل قدر مدد کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور وقتی آزمائش پر مبنی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے جو وقت کی کسوٹی پر کھڑے رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات 1.6 ملین مضبوط اور قانون کی پاسداری کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کر رہی ہے اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔ فیکٹری میں مزدور سے لے کر ہنر مند کارکن، اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد، ادارے بنانے والوں اور کاروباری افراد تک، سب نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا انمول حصہ ڈالا ہے۔ ایمانداری سے روزی کمانے کے لیے متحدہ عرب امارات آنے والے ان کارکنوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر بھی پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کا ایک اہم عنصر رہا ہے۔اس خاص موقع پر، ہم اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی بے مثال کامیابیوں کا جشن منانے کی خوشی میں شریک ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی اور اس کے رہنماؤں کی لمبی عمر اور خوشی کے لیے دعاگو ہیں۔ آمین
دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسن افضل خان کا پیغام
متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر، میں دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو، اپنے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو ہماری تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں جو مشترکہ سماجی اقدار، روایات اور عقیدے سے مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بنیاد متحدہ عرب امارات کے وژنری لیڈر عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان نے رکھی۔ دوستی کی یہ روایت متحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی قابل قیادت میں پروان چڑھی ہے۔متحدہ عرب امارات میں 1.6 ملین سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی آباد ہے، جو یو اے ای کی حکومت کی دوستانہ اور خوش آئند پالیسیوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کا قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہے جو کہ متحدہ عرب امارات سے ان کی محبت اور قریبی وابستگی کا عکاس ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے خصوصی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتے رہیں گے۔جیسا کہ ہمارے اماراتی بھائی بہن اس اہم موقع پر جشن مناتے ہیں، پاکستانی بھی ان کی تقریبات میں ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں، اور متحدہ عرب امارات کی امن، ترقی اور خوشحالی، اس کے قائدین کی صحت اور خوشی کے لیے اور خصوصی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یواے ای ہمارے دلوں میں بستاہے (حاجی خان زمان سرور)
ممتازسماجی شخصیت سابق ایگزیکٹوڈائریکٹربورڈابوظہبی چیمبروچئیرمین الابراھیمی گروپ خان زمان سرورنے یواے ای کے 51 ویں قومی دن پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میری میرے ادارے اور پوری پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یواے ای کے ہردلعزیزحکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالوطنی کی خوشیاں مبارک خان زمان نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے یواے ای اورپاکستانی بزنس مین دونوں ممالک میں مشترکہ انویسٹمنٹ کریں پاکستانی تاجربرادری کوابوظہبی میں کیزاد کی سہولتوں سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہییے میری کوشش ہے یہاں پاکستان ڈسپلے سینٹربن جائے جس سے پاکستانی مصنوعات کوفروغ ملے گاانشااللہ۔اس کے علاوہ میری دعاہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوں کیونکہ امارات نے ہمیں بہت کچھ دیاہے انشااللہ ہم بھی اس کی بہتری اور حفاظت کے لیئے جان کی قربانی سے بھی گریزنہیں کرینگے (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پوری اماراتی قوم کونیشنل ڈے مبارک ہو(ڈاکٹرقیصرانیس سید )
صدرپاکستان بزنس کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدنے یواے ای کے51ویں قومی دن پرصدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان اوردیگرریاستوں کے امرا کی صحت اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی ترقی میں پاکستانیوں نے بھی اہم رول اداکیاہے یواے ای ایک اوپن ملک ہے یہاں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں ہماری کاروبار برادری کواس سے فائدہ اٹھاناچاہییے اللہ تعالی امارات کومزیدترقی عطافرمائے (آمین ثم آمین)
اللہ تعالی یواے ای کوامن وسکون کاگہوارہ بنائے رکھے امین ثم ٓامین(چوہدری محمدصدیق صدرپی ایم ایل ن ابوظہبی)
یواے ای میں عرصہ درازسے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی و صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی،ممبراوورسیزپاکستان فاؤنڈیشن، وچئیرمین الصدیق ٹریڈنگ ابوظہبی چوہدری محمدصدیق نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پراپنے پیغام میں کہا کہUAE کاقومی دن بڑی اہمیت کاحامل ہے یواے ای کی موجودہ تعمیروترقی یہاں کے حکمرانوں کی اپنے ملک اورعوام سے گہری محبت اورخلوص کامنہ بولتاثبوت ہے چوہدری صدیق نے کہا کہ تمام اوورسیزکو چاہیئے کہ مقامی قوانین کاپوری طرح احترام کریں ہم آج کے تاریخی دن پرشہداء قوم کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔(یواے ای زندہ باد)
پوری ا ماراتی قوم کوقومی دن مبارک ہو(چوہدری محمد زمان ریحانیہ)                                                                                  معروف سماجی شخصیت چیئرمین اے ایم گروپ آف کمپنیزابوظبی واومان(مسقط) چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے یواے ای کے قومی دن پر اپنے دلی جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زایدآلنہیان ودیگرریاستوں کے امراء اورپوری اماراتی قوم کو دل کی گہرائیوں سے 51ویں نیشنل ڈے کی خوشیاں مبارک ہو ں اللہ تعالی یواے ای کومزیدکامیابیوں اورکامرانیوں سے نوازے (آمین ثم آمین)
یواے ای دنیا کابڑا تجارتی مرکز ہے (ملک محمد شہنازماہل)                                                                                       ممتازپاکستانی بزنس مین اور سماجی شخصیت جنرل مینجرکیپیٹل سروے ملک محمد شہنازماہل نے یواے ای کے51ویں قومی دن کے موقع پر نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ عرب امارات کاشماران ممالک میں ہوتاہے جہاں کاروباری افرادسرمایہ کاری کوترجیح دیتے ہیں یواے ای دنیاکابڑاتجارتی مرکز ہے اس لیئے دنیابھر کے سرمایہ کار یواے ای میں بزنس کوترجیح دیتے ہیں ملک شہنازنے کہا کہ میں اپنی اور ادارے کی جانب سے قومی دن پر تمام حکمرانوں اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں اللہ تعالی یواے ای کوتاقیامت قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین
یواے ای اور پاکستان بہترین دوست ہیں (چوہدری الطاف حسین)
معروف پاکستانی بزنس مین،مینجنگ ڈائریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن ابوظہبی،چوہدری الطاف حسین نے یواے ای کے قومی دن کے موقع پرپوری اماراتی قوم اور یہاں کے مقبول وہردلعزیزحکمرانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امارات دوستی کے لازوال رشتے میں منسلک ہیں بابازاید پاکستان کے عظیم اورمخلص دوستوں میں سے تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور امارات کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین
یواے ای کے قومی دن پرتمام اماراتی قوم کومبارک باد (انجینئیریونس کیانی)
ممتازسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹوالموازین سایل ٹیسٹنگ دبئی انجینئیر یونس کیانی نے متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر یواے ای کے امراء اورپوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کے دانا حکمرانوں کی شاندارترقیاتی پالیسیوں کی وجہ سے یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں ترقی کی بیمثال تاریخ رقم کی۔ہماری دعاہے اللہ تعالی امارات کومزیدترقی وکامیابی عطافرمائے آمین
یواے ای کے عوام کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک (اکبرچیمہ )
یواے ای کے قومی دن پرتمام حکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں،یواے ای کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم رول اداکیاہمارافرض بنتاہے کہ ہم یہاں کے تمام قوانین کابھرپوراحترام کریں،نہائت ایمانداری سے سخت محنت کریں اور اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کااظہار ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرکنکلوژوکوآرڈی نیشن جنرل کنٹریکٹنگ و ٹرانسپورٹ خورشیداکبرچیمہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

متحدہ عرب امارات دنیابھرمیں پرامن اورمحفوظ ملک ہے (چوہدری محمداکبرریحانیہ )
ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹریاقوت الاسودجنرل ٹرانسپورٹ وکنٹریکٹنگ کمپنی چوہدری محمداکبرریحانیہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر نمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن امارات کی تاریخ میں بڑی اہمیت کاحامل ہے ہمیں یواے ای کاقومی دن بھی پاکستان کے قومی دن کی طرح مناناچاہیئے اللہ تعالی اس ملک کومزیدترقی عطافرمائے آمین(پاکستان امارات دوستی زندہ با د)
متحدہ عرب امارات دنیاکامحفوظ ترین ملک ہے(رحمت اللہ چوہدری)                                                                                   ممتازسماجی شخصیت،چیف ایگزیکٹوسگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ ابوظبی وکوریا، رحمت اللہ چوہدری نے یواے ای کے51 ویں قومی دن پر صدرعزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان،نائب صدرووزیراعظم جناب شیخ محمدبن راشدالمکتوم ودیگرریاستوں کے امرا اورپوری اماراتی قوم کواپنی اورادارے کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ متحدہ عرب امارات ترقی وکامیابی کی مزیدمنازل طے کرے (آمین ثم آمین)
تمام اماراتی بھائیوں کو51 واں قومی دن مبارک (چوہدری نوازرشیدریحانیہ)
مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر یواے ای کے صدرعزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نہیان ودیگرریاستوں کے امراء اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای امن وامان کاگہوارہ ہے ہمیں اس ملک کی تعمیروترقی میں انفرادی واجتماعی طورپربڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیئے اللہ تعالی سے دعاہے کہ دونوں ممالک میں دوستی کارشتہ اور زیادہ مضبوط ہو کیونکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کادیرینہ اور مددکرنے والا عظیم دوست ہے امیدہے مستقبل قریب میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزیدقریب آینگے انشااللہ (پاک امارات دوستی زند باد)
یواے ای بھی ہمیں پاکستان کی طرح عزیزہے (ڈاکٹرطلعت محمودبٹ)
ممتازسماجی شخصیت ڈاکٹرطلعت محمودبٹ نے متحدہ عرب امارات  کے قومی دن پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان اپنے والد شیخ زایدمرحوم کے خوابوں کوعملی تعبیرپہنانے اوریواے ای کودنیاکاخوبصورت سیاحتی ،ثقافتی اورصنعتی ملک بنانے کے لیئے اہم کرداراداکررہے ہیں وہ خراج تحسین کے لائق ہے آج دنیا بھرکے سیاح یواے ای کواولین ترجیح دیتے ہیں صدریواے ای،تمام ریاستوں کے امراء اور پوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی مبار ک ہو (آمین)۔
پاکستان اور یواے ای کی دوستی بہت مستحکم ہے (طارق محمودراجہ)
مینجنگ ڈائیریکٹر البراعہ جنرل ٹرانسپورٹ طارق محمودراجہ نے یواے ای کے پرمسر ت قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سنہری دن پر یواے ای کی حکومت اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں اور اس تاریخ سازدن پر متحدہ عرب امارات کی مزیدترقی کے لیئے دعاگوہیں ہماری دعاہے کہ اللہ رب العزت یہاں کے حکمرانوں کودرازی عمراورصحت وتندرستی عطافرمائے۔آمین ثم آمین
یواے ای ہمارادوسراگھرہے (حاجی درازخان)
معروف سماجی کارکن وصدر پختون ویلفیرآرگنائیزیشن ابوظہبی حاجی درازخان (تمغہ امتیاز)نے UAEکے قومی 51ویں نیشنل ڈے دن پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای ہمارا گھرہے اور ہرانسان اپنے گھرکوخوبصورت بنانے کوترجیح دیتاہے ہم بھی امارات کومزیدترقی یافتہ دیکھناچاہتے ہیں پوری اماراتی قوم کوپختون کمیونٹی کی جانب سے عیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں حاجی درازنے کہاکہ بانی قوم شیخ زایدمرحوم پاکستان کے سچے دوست تھے ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت عطافرمائے اور صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زایدآ ل نہیان کوسلامتی ودرازی عمرعطافرمائے آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
یواے ای کی تعمیروترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا(انجینئیرمحمدجاوید)۔                                                                                               آج کے تاریخ سازدن پر متحدہ عرب امارات کے معززحکمرانوں اور رعایا کوقومی دن کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی اس ملک کومزیدکامیابی عطاکرے آج ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم پاکستان کی طرح متحدہ عرب امارات کی تعمیروترقی اور استحکام کے لیئےمحنت اوردیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رینگے بیرون ملک قیام کے دوران ہمیں تمام مقامی قوانین کااحترام کرناچاہیئے ان خیالات کااظہارراس الخیمہ میں مقیم ممتازسماجی کارکن ومینجنگ ڈائریکٹرالجنیحا الیکٹرومکینکیل کپمنی انجینئیرمحمدجاویدنے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
یواے ای کے قومی دن پرتمام حکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک(چوہدری افتخاراحمدبیگہ)                                       مینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ منرل پرائیویٹ لمیٹڈزمبابوے(ہرارے) چوہدری افتخاراحمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پوری اماراتی قوم کو51 واں قومی دن مبارک ہو۔ قومی دن کے موقع پرصدرمتحدہ عرب امارات ،آل نہیان اور،دیگرریاستوں کے  تمام امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں بیشک یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلندپایہ وژن کی عکاسی ہے ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگوہیں
یواے ای میرے اپنے ملک جیساہے(دلاورحسین چوہدری)                                                                                                     متحدہ عرب امارات 28 سالوں سے میرا گھر ہےاورمیرے اور میرے خاندان کے لیے بہت خوش آئیند رہا ہے۔ ایک ایسا ملک جسے ہم اپنا سمجھتے ہیں اور اس کے پھلنے پھولنے کی دعا کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرنیوالشاہین گروپ آف کمپنیز ورہنما پاکستان تحریک انصاف یواے ای چوہدری دلاور حسین نے یواے ای کے 51قومی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چوہدری دلاورنے کہا کہ متحدہ عرب امارات میری اور میرے خاندان کی سب سے خوبصورت یادوں اور اہم سنگ میلوں سے بھرا ہوا ہے۔ تمام اماراتی بھائیوں کو 51واں قومی دن مبارک ہو۔ (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
ہماری دعاہے یواے ای ہمیشہ پھلتاپھولتارہے(طارق جاویدقریشی)۔                                                                                    صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ورہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای ممتازبزنس مین مینجنگ ڈائریکٹررائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ ودبئی پلازا دینہ جہلم طارق جاوید قریشی نے یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری دعاہے یواے ای ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے اور ترقی کرتا رہے بانی امارات شیخ زایدمرحوم ایک عظیم رہنماتھے ہم ہروقت انکی مغفرت کے لیئے دعاگوہیں ۔(پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
یواے ای ایک پرسکون ملک ہے (ملک آصف رسول)                                                                                                                         مینجنگ ڈائریکٹر بن مخاشن جنرل ٹرانسپورٹیشن ایل ایل سی مصفح ابوظہبی ملک آصف رسول نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن 2دسمبر کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیاگھومی مگریواے ای جیسا امن وسکون کہیں اور نہیں ۔اللہ تعالی یواے ای کوتاقیامت اسی طرح امن کاگہوارہ بنائے رکھے اور اسے ترقی وکامیابی سے نوازتا رہے آمین ۔تمام اہل امارات کودل کی اتھاہ گہرایئوں سے قومی دن کی مبارک قبول ہو ۔
یواے ای دنیابھر میں منفردمقام رکھتاہے (راجا محمد طارق )
معروف پاکستانی بزنس مین چئیرمین الراجا گروپ آف کمپنیزابوظہبی، راجامحمد طارق نے یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس تیزی سے یواے ای نے ترقی کی منازل طے کیں وہ قابل ستائش ہے جس کاکریڈٹ شیخ زاید اورانکے جا نشینوں کوجاتاہے اللہ تعالی یواے ای کو مزیدترقی عطاکرے اور تاقیامت سلامت رکھے آمین ثم آمین
یواے ای دنیاکابڑاتجارتی مرکزہے( ایس نعیم جدون)
مینجنگ ڈائیریکٹر الصاروج انٹرنیشنل جنرل ٹرانسپورٹ وآئل فیلڈکنٹریکٹر ابوظہبی ایس نعیم جدون نے یواے ای کے51 ویں قومی دن کے موقع پرحکمران خاندان،دیگرریاستوں کے امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلندپایہ وژن کی عکاسی ہے آج یواے ای پوری دنیاکاایک بڑاتجارتی مرکزہے جہاں دنیابھرکی ملٹی نیشنل کمپنیاں اوربزنس مین کاروبارکوترجیح دیتے ہیں ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگوہیں (آمین ثم آمین)
متحدہ عرب امارات امن کاگہوارہ ہے (شاہداصغربنگش)
مینجنگ پارٹنرکراچی اسٹارریسٹورنٹ شارجہ سجہ صناعیہ / شارجہ مویلح کمرشل ،ورہنمابنگش کمیونٹی شاہداصغربنگش نے یواے ای کے51 ویں قومی دن پرصدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نہیان،نائب صدروزیراعظم عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم ودیگرریاستوں کے امر اء اورپوری قوم کودل کی گہرائیوں سے عیدالوطنی کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ امارات بھی ہمیں پاکستان کی طرح پیاراہے کیونکہ اس کی تعمیرمیں ہماراخون پسینہ شامل ہے ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی اس ملک کوہمیشہ سلامت رکھے اوربانی امارات شیخ زاید(مرحوم )کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے (آمین)
یواے ای کاروباراوررہائش کے لیئے بہت موزوں ہے(خضرباجوہ)                                                                                       مینجنگ ڈائریکٹرحرکات گروپ آف کمپنیز(ویسٹرن ریجن ابوظبی) چوہدری خضرحیات باجوہ نے یواے ای کے51 ویں قومی دن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخ سازدن پر پوری اماراتی قوم اورہردلعزیزحکمران خاندان کودلی مبارکبادپیش کرتے ہیں خضر باجوہ نے کہا کہ جس طرح یواے ای نے تیزرفتارترقی کی منازل طے کیں اس کی دنیامیں کہیں مثال نہیں ملتی اس کے پیچھے حکمرانوں کی بہترین پالیسیاں ہیں اللہ تعالی امارات کے حکمرانوں کودرازی عمراورصحت وتندرستی عطافرمائے (آمین ثم آمین)
امارات بھی ہمیں پاکستان کی طرح عزیزہے(چوہدری اعجازاحمدورک)                                                                                      چیف ایگزیکٹوآفیسرسٹار وے جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری اعجازاحمدورک نے یواے ای کے قومی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا   قومی دن پر یواے ای کے معززحکمرانوں ،تمام ریاستوں کے امراء اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں اعجازورک نے کہا کہ یواے ای نے ہرشعبے میں بیمثال ترقی کی جس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی اسکی بنیادی وجہ حکمرانوں کی حب الوطنی اورعوام سے محبت ہے ہماری دعاہے امارات اسی طرح پھلتاپھولتارہے آمین ثم آمین
متحدہ عرب امارات کی معتدل پالیسیاں ترقی کاپہلا زینہ ہیں (عبدالعزیزچوہان )
متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پر معروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرٹائم الیکٹرواینڈکنٹریکٹنگ کمپنی یواے ای / کینیڈا، عبدالعزیزچوہان نے یواے ای کی عیدالوطنی کے تاریخی دن پر نمائیندہ اوردوویکلی سے گفتگوکرتے ئے کہا کہ آج ہم تمام حکمران خاندان اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں ترقی وکامیابی حاصل کرکے ایک مثال قائم کی جس کی نظیرنہیں ملتی،اس کے پیچھے یواے ای کی لیڈرشپ کا بلندوژن ہے شیخ زایدایک عظیم انسان تھے اللہ تعالی یواے ای کومزیدکامیابیاں عطافرمائےآمین
کاروبارکے لحاظ سے یواے ای نمبرون ملک ہے (قاضی نثاراحمد)                                                                                       معروف کاروباری شخصیت،نائب صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی ورہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)جہلم قاضی نثاراحمدنے یواے ای کے قومی دن 2دسمبرکے حوالے سے نمائندہ اردوودیکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کے حوالے سے یواے ای دنیاکانمبر1 ملک ہے پوری دنیاکے تاجرامارات میں کاروبار کوترجیح دیتے ہیں آج کے ترایخ ساز دن پرپوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی مبارک ہو۔
 متحدہ عرب امارات جیسا ملک پوری دنیا میں کوئی نہیں (میررفیق مشیرقانونی)                                                                                              یواے ای میں عرصہ درازسے مقیم معروف پاکستانی قانونی مشیر میررفیق نے یواے ای کے 51ویں قومی دن پرپوری اماراتی قوم کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی بڑے خوش قسمت ہیں انہیں عزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نہیان اورعزت مآب شیخ محمدبن راشد المکتوم جیسی مدبراورمخلص قیادت ملی جواپنی قوم کوبڑی اہمیت دیتے ہیں میررفیق نے کہا کہ کسی بھی تارک وطن کوکسی قسم کی قانونی معاونت چاہیئے تووہ مجھ سے ہروقت رابطہ کرسکتے ہیں انشااللہ انکی دادرسی کی جائیگی ۔میررفیق نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیاہے ہمارابھی فرض بنتاہے کہ اس ملک کی تعمیروترقی اورمزیدکامیابی کے لیئے پوری ایمانداری سے محنت کریں۔اللہ پاک امارات کورہتی دنیاتک قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین
اہل امارات کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں (عبدالہادی اچکزئی )
معروف سماجی کارکن مینجنگ پارٹنرافغان سٹورزالعین وممبربورڈ پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول العین عبدالہادی اچکزئی نے یواے ای کے51ویں قومی دن پریہاں کے ہردلعزیزحکمرانوں اورپوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای دنیاکابہت بڑاتجارت کامرکزہے پاکستانی بزنس مینوں کواس سے فائدہ اٹھاناچاہیئے یواے ای واحدملک ہے جو کاروبارکے ساتھ ساتھ رہائش کے لیئے بھی لاجواب ہے یہ سب یواے ای کے حکمرانوں کی دوراندیشی کامنہ بولتاثبوت ہے ہمیں چاہیئے کہ اس ملک کی تعمیرترقی کے لیے دل وجان سے محنت کریں (آمین)
پوری اماراتی قوم کو51واں قومی دن مبارک (طارق محمود)                                                                                              یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ڈائیریکٹرآپریشنزریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس طارق محمود نے یواے ای کے51ویں قومی دن پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں اورعیدالوطنی جیسے یادگاراورتاریخی دن پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں طارق محمود نے کہا کہ شیخ زایدمرحوم ایک بلندپایہ بین الاقوامی رہنماتھے خداانکوجنت الفردوس میں بلندمقام عطافرمائے اور حکمران خاندان کوسلامتی ودرازی عمرعطافرمائے آمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد۔)
اللہ تعالی یواے ای کوتاقیامت سلامت رکھے آمین (ملک مظہرحیات)۔                                                                                            مینجنگ ڈائریکٹرمحروز النورٹریولز وفلائی اسٹارجنرل کنٹریکٹنگ ایل ایل سی ملک مظہرحیات نے یواے ای کے قومی دن پر یواے ای کے حکمرانوں اورپوری اماراتی قوم کونیشنل ڈے کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعاہے اللہ پاک یہاں کے حکمرانوں کواسی طرح ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے کیونکہ ان کی قیادت میں نہ صرف یواے ای کے مقامی شہری بلکہ ہم جیسے رہائشی بھی امن وسکون اور عزت وآبروکی زندگی بسرکررہے ہیں یہ سب یہاں کے دانشمندحکمرانوں کے وژن اوربہترین پالیسیوں کی بدولت ہے اللہ تعالی اس ملک کومزیدکامیابیاں عطافرمائےآمین 
متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کادوسراگھرہے (میاں امجدجاوید)
مینجنگ ڈائریکٹرالخالص ایڈورٹائزنگ میاں امجدجاوید نے یواے ای کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کاروبارکے حوالے سے ایک منفرد اورممتازمقام رکھتاہے ہمیں بھی یواے ای کا قومی دن جوش وخروش سے مناناچاہیئے تاکہ پاکستان اوریواے ای کے تعلقات مزیدمستحکم ہوں۔
تمام اہل امارات کو51واں نیشنل ڈے مبارک ہو(مختارگھمن)                                                                                                                          جنرل مینجرمحل افتخارآٹوالیکٹریشن ومکینیکل آٹوورکشاپ مصفح مختاراحمدگھمن نےیواے ای کے قومی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای کے قومی دن پر عوام اور یہاں کے ہردلعزیزرہنماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور اس کی رونقیں اسی طرح قائم ودائم رہیں ۔آمین ثم آمین
  قومی دن پرتمام حکمرانوں اوراماراتی قوم کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں ( سکندراحمدسندھو)                                                          ہمارافرض  بنتاہے کہ ہم یہاں کے تمام مقامی قوانین کابھرپوراحترام کریں،نہائت ایمانداری سے سخت محنت کریں اور اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کااظہار ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرزھرۃ السیالکوٹ جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی سکندراحمدسندھو نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یواے ای ہمارے دلوں میں بستاہے (حمیدنیازی )                                                                                                                              مینجنگ پارٹنر،جے ایس ٹرانسپورٹ دبئی حمیدنیازی نے یواے ای کے51 ویں قومی دن کے موقع پرحکمران خاندان،دیگرریاستوں کے امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے امارات نے ترقی کالوہا منوایا اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی اللہ تعالی امارات کومزید کامیابیوں سے نوازے آمین۔
یواے ای ہمارے دلوں کی دھڑکن کی طرح ہے (خالد حسین چوہدری صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ )                                                                  صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پرپوری اماراتی قوم اورہردعزیز معزز حکمرانوں کو عید الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم یواے ای کوبھی پاکستان کی طرح سمجھتے ہیں یواے ای ہمارے دلوں میں دھڑکن کی طرح ہے ہم یواے ای کا قومی دن بھی پاکستان کے قومی دن کی طرح مناتے ہیں اللہ تعالی امارات کوہمیشہ امن و وترقی کاگہوارہ بنائے رکھے آمین (پاکستان امارات دوستی زندہ باد)
پاکستان اور متحدہ عرب امارات گہرے دوست ہیں اوررہینگے(حاجی محمدیاسین)                                                                                         چئیرمین پاکستان سپرمارکیٹ گروپ یواے ای حاجی محمدیسین نے یواے ای کی 51ویں سالگرہ کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں انکی دوستی ہمیشہ قائم ودائم رہیگی انشاااللہ ۔ہم امارات کی مختصر عرصے میں تیزی سے ترقی پرفخرمحسوس کرتے ہیں کیونکہ ہم امارات سے محبت رکھتے ہیں ۔میری اور ادارے کی جانب سے یواے ای کے عوام اورحکمرانوں کوقومی دن کی مبارکباد اللہ تعالی امارات کوترقی کی مزیدمنزلیں عطافرمائے آمین ثم آمین۔
امارات کی شاندار ترقی حکمرانوں کی دوراندیشی کامنہ بولتاثبوت ہے(سہیل خاور)۔                                                                                       معروف صحافی و مینجنگ پارٹنر پاکستان سویٹس وبقالہ الحجاج شارجہ سہیل خاورنے یواے ای کے51ویں قومی دن پرمعززحکمرانوں ،اور اہل امارات کوعیدالوطنی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ  امارات کی شاندار ترقی  یواے ای کے حکمرانوں کی دوراندیشی اورحب الوطنی کامنہ بولتاثبوت ہے تجارت کے لحاظ سے یواے ای دنیابھر میں منفردمقام رکھتاہے ہمیں چاہیئے کہ اس ملک کی تعمیرترقی کے لیے ایمانداری سے کام کریں اورمقامی قوانین کااحترام کریں ۔
یواے ای نہائت پرامن ملک ہے (اشفاق احمد)                                                                                                              یواے ای کے  51ویں قومی دن کے موقع پر معروف صحافی ڈپٹی ایڈیٹڑ گلف نیوزوصدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای اشفاق احمدنے کہا کہ یواے ای بہت بڑاتجارتی ہب ہے پاکستان کی تجارتی برادری کواس سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیئے ۔اشفاق احمدنے قومی دن پریواے ای کے حمکرانوں اور اماراتی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یواے ایک نہایت پرامن ملک ہے یہاں کے رہائشیوں کومقامی قوانین کااحترام کرنا چاہیئے اور کوئی ایس اکام مت کریں جو اس ملک کی روایات کے خلاف ہواللہ تعالی یواے ای کے حکمرانوں کوسلامتی ودرازی عمرعطافرمائے آمین
 اللہ تعالی یواے ای کومزیدترقی عطافرمائےآمین(شاہداقبال)                                                                                                                   مینجنگ ڈائریکٹرجی ایم انسٹیٹوٹ شاہداقبال نےیواے ای کے  قومی دن پرامارات  کے معززحکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ یواے ای ترقی کی مزید منازل طے کرے آمین۔شاہداقبال نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کوچاہیئے یہاں کے تمام قوانین پرعمل کریں اورایک باشعورپاکستانی ہونے کاثبوت دیں
اہل امارات کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک (فرمان حیدر)                                                                                                سماجی کارکن فرمان حیدرنے یواے ای کے قومی دن 2دسمبرپر یواے ای کے عوام اورحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعاہے امارات دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے اور اللہ تعالی امارات کو اسی طرح امن وسکون کاگہوارہ بنائے رکھے (آمین ثم آمین)۔
اللہ تعالی سے دعاہے امارات اسی طرح ترقی کرتارہے(ناصرجمیل اورکزئی)۔                                                                                               چئیرمین اوورسیزپاکستانیزنیٹ ورک یواے ای  ناصرجمیل اورکزئی نے یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مختصر عرصے  میں یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں وہ قابل تعریف اور قابل ستایش ہے اللہ تعالی سے دعاہے امارات اسی طرح ترقی کرتارہے اورخوشحالی یہاں کامقدربنی رہے آمین
یواے ای ایک پرامن ملک ہے(قیصرامین بٹ)۔                                                                                                                                  ابوظہبی میں عرصہ درازسے مقیم معروف بزنس مین ومایہ نازسابق کرکٹرقیصرامین بٹ  نے یواے ای کے قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای ایک پرامن ملک ہے اسی لیئے پوری دنیاکے لوگ یہاں رہنا اور کاروبارکرناپسندکرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گوہیں کہ اس ملک کومزیدترقی وکامیابی نصیب فرمائے( آمین)۔
شیخ زاید(مرحوم مغفور)ایک عظیم انسان تھے(مفتی راحدمحمود)                                                                                           عقلمند، بہادر اور خدا ترس انسانوں کا ایک گروپ برسوں پہلے انسانی آزادی، ملکی دفاع، قومی خود مختاری اور ملی اتحاد کے لیے کھڑا ہوا۔ گو کہ وہ لوگ اب زندہ نہیں ہیں۔ تاہم، ان کا کام اب بھی ہم سب میں زندہ ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو شیخ زاید بن سلطان النہیان(مرحوم مغفور) کی قیادت میں خلیج عرب کی سات ریاستوں کے اتحاد کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا. آج اس عظیم ملک کے 51 ویں یومِ اتحاد کے موقع پر ھم تمام اہلِ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عظیم حکام اور اھلِ وطن کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں. الله کریم اس ملک کو ھمیشہ سلامت، محفوط، بلند، شاد و آباد رکھے.آمین ان خیالات کااظہارسیکشن ھیڈ شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستانی سکول مفتی راحدمحمودنے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
تمام اہل امارات کوخوشیوں بھرا51واں قومی دن مبارک ہو(محمدندیم)                                                                                      محمد ندیم پیٹروگلف گروپ آف کمپنیزیواے ای نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کے موقع پرکہا کہ آنے والے کئی سالوں کے لیے اپنے ملک کی خیریت، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔اللہ تعالی متحدہ عرب امارات کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین ثم آمین
کاروبارکے فروغ کے لیئے یواے ای سے بہترکوئی ملک نہیں(عزیزخان بنگش)۔                                                               ممتازبینکاربرانچ مینجریوبی ایل مصفح عزیزخان بنگش نے یواے ای کے قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں اورعیدالوطنی جیسے یادگاراورتاریخی دن پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں اوراللہ تعالی حکمران خاندان کوسلامتی اور صحت وتندرستی عطافرمائے آمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)
پاکستان متحدہ عرب امارات کا دیرینہ دوست ہے(محمداقبال بلوچ)۔                                                                                                          ابوظہبی میں عرصہ دراز سے مقیم معروف بلوچ رہنما محمداقبال بلوچ نے یواے ای کے قومی دن پرحکمران خاندان اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کا دیرینہ دوست ہے امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کاخون پسینہ شامل ہے شیخ زایدایک عظیم انسان تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطافرمائے آمین
پوری اماراتی قوم کوقومی دن کی خوشیاں مبارک(ڈاکٹرکملیش کمارلوہانو)                                                                                 فجیرہ میں مقیم یواے ای 10سالہ گولڈن ویزہ ہولڈرپاکستانی ڈاکٹرکملیش کمارلوہانو نے یواے ای کے قومی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای کے قومی دن پر عوام اور یہاں کے ہردلعزیزرہنماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور اس کی رونقیں اسی طرح قائم ودائم رہیں آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }